حیدرآباد: اُردوزبان کی معروف شخصیتوں کو نئی نسل سے متعارف کروانے کے لئے حیدرآباد میں ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
اس ایکسپو میں امیر خسرو، ولی دکنی ، سر سید احمد خان، مرزا غالب ، علامہ اقبال،مولانا عبدا لحق اور ساحرلدھیانوی سے لیکر ابن صفی تک کی اُردو ادب سے جڑی 22 معروف شخصیات کونہ صرف تمثیلی کرداروں کے ذریعہ پیش کیاگیا ، بلکہ ان کے کلام اوران کی تخلیقات کی بھی نمائش کی گئی ۔
سنٹرل پبلک ہائی اسکول حیدرآباد کی جانب سے روزنامہ سیاست کے احاطہ میں تین دنوں تک اردو ایکسپو کا انعقادکیا گیا ۔ جسےاردو کے ہزاروں چاہنے والوں نے دیکھا اورپسند کیا۔
حیدرآباد کے اس انگلش میڈیم اسکول میں اردو بطور دوسری زبان پڑھائی جاتی ہے ۔ اس اسکول کے شعبہ اردو کی دو ٹیچروں نے بھی اس نمائش میں شرکت کی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔