உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جیل میں ششی کلا کو وی آئی پی ٹریٹمینٹ کا کیا تھا انکشاف،اب آئی پی ایس نے لوٹایا کیش ریوارڈ

    آ ئی پی ایس ڈی روپا

    آ ئی پی ایس ڈی روپا

    کرناٹک کاڈرکی آئی پی ایس افسر ر وپا ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔انہوں نے نمما بنگلورو ایوارڈ ینے سے انکار کر دیا ہے۔اس کے لئے روپا نے فاؤنڈیشن کو ایک خط لکھا ہیکہ اعزاز میں بھاری کیش ریوارڈ بھی شامل ہے جس کے چلتے وہ ایوارڈ قبول نہیں کر سکتی ہیں۔

    • Share this:
      چنئی.کرناٹک کاڈرکی آئی پی ایس افسر ر وپا ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔انہوں نے نمما بنگلورو ایوارڈ لینےسے انکار کر دیا ہے۔اس کے لئے روپا نے فاؤنڈیشن کو ایک خط لکھا ہیکہ اعزاز میں بھاری کیش ریوارڈ بھی شامل ہے جس کے چلتے وہ ایوارڈ قبول نہیں کر سکتی ہیں۔فاؤنڈیشن کو لکھے دوصفحات کے خط میں روپا نے لکھا ،"میں شکر گزار ہوں کہ آپ نے  مجھے اس اعزاز کے لائق سمجھا۔لیکن میں یہ ایوارڈ قبول نہیں کر پاؤں گی کیونکہ اسمیں  کیش ریوارڈ ہے اور میرا ضمیرمجھے اس بات کی اجازت نہیں دیتا" ۔

      روپا نے آگے لکھتے ہوئے کہا کہ "یہ ہر سرکاری ملازمین کیلئے ضروری ہے کہ وہ سیمی پولیٹیکل یا سیاسی جھکاؤ رکھنے والی تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی اور با عزت فاصلہ بنا کر رکھے"۔
      روپا نے آگے لکھا کہ" صرف تبھی سرکاری ملازمین سماج میں اپنی صاف چھوی بنا کر رہ سکتے ہیں۔آنے والے چناؤ کے مد نظر یہ مجھے اور بھی مناسب لگتا ہے۔اس اعزاز کیلئے آپ کا بہت بہت شکریہ اور اعزاز قبول نہیں کرنے کیلئے میں آپ سے معافی چاہوں گی"۔

      جیل میں ششی کلا کو وی آئی پی ٹریٹمینٹ کا کیا تھا انکشاف

      ڈی روپا نے جولائی 2017میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو ایک رپورٹ سونپی تھی جس میں کہا گیا کہ تنخواہ سے زیادہ املاک معاملے میں پرپننا اگرہرا  سینٹرل جیل میں بند ششی کلا کو خصوصی سہولیات دی جاتی ہیں اور اس طرح کی کئی  چرچہ ہیکہ اس کیلئے دو کروڑ روپیوں کا لین دین ہوا ہے۔
      First published: