عراق کے مفتی اعظم کا مسلمانوں میں باہمی اتحاد پرزور، داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مذمت

عراق کا دورہ کرنے والے ہندوستانی علماکے وفد نے بغداد میں عراق کے سنی مفتی اعظم سے ملاقات کی ۔

عراق کا دورہ کرنے والے ہندوستانی علماکے وفد نے بغداد میں عراق کے سنی مفتی اعظم سے ملاقات کی ۔

عراق کا دورہ کرنے والے ہندوستانی علماکے وفد نے بغداد میں عراق کے سنی مفتی اعظم سے ملاقات کی ۔

  • ETV
  • Last Updated :
  • Share this:
    بنگلورو :عراق کا دورہ کرنے والے ہندوستانی علماکے وفد نے بغداد میں عراق کے سنی مفتی اعظم سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے دوران شیعہ سنی اتحاد پرزور دیا گیا اور ساتھ ہی اتھ دہشت گرد تنظیم داعش کی سرگرمیوں کی شدید مذمت بھی کی گئی۔ عراق کے مفتی اعظم نے ای ٹی وی اردو سے خاص بات چیت میں مسلمانوں کواتحاد کا پیغام دیا۔
    رواں ماہ کی 11 تا 15 تاریخ تک عراق کا دورہ کرنے والے ہندوستانی وفد نے بغداد میں دارالافتا کا دورہ کیا۔ دارالافتا میں وفد نے سنی مفتی اعظم شیخ مہدی الصمدائی سے ملاقات کی اور عراق کے موجودہ حالات اور مختلف طبقوں کے درمیان اتحاد پرتبادلہ خیال کیا ۔
    اس موقع پرمفتی اعظم شیخ مہدی الصمدائی نے ای ٹی وی سے خاص بات چیت میں کہاکہ مسلمان آپس میں مل جل کر ر ہیں۔ مذہب اسلام دہشت گردی اور تشدد کی کسی بھی صورت میں حمایت نہیں کرتا ۔ ہندوستانی وفد نے سنی مفتی اعظم سےملاقات پرخوشی کا اظہارکیا۔ وفد میں موجود علما نے کہا کہ چند طاقتیں مسلمانوں کو آپس میں لڑا کرامن و امان اور ترقی کو دھچکا پہنچا رہی ہیں۔ داعش جیسی تنظیمیں اسلام کے نام پرتشدد پھیلا کرمسلمانوں کو بدنام کررہی ہیں۔
    First published: