உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    داعش سے مبینہ تعلقات کے الزام میں حیدرآباد میں 11 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے پرانے شہرمیں داعش کے ساتھ مبینہ تعلقات کے الزام میں 11 نوجوانوں کو حراست میں لیاگیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے پرانے شہرمیں داعش کے ساتھ مبینہ تعلقات کے الزام میں 11 نوجوانوں کو حراست میں لیاگیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ ان نوجوانوں کے قبضہ سے بھاری تعداد میں ہتھیاربھی برآمد کئے گئے۔ این آئی اے نے ‘ تلنگانہ پولیس اور سٹی کے ساتھ مل کر یہ مشترکہ کاروائی کی ہے۔ این آئی اے کا دعوی ہے کہ یہ نوجوان شہر میں دھماکہ سمیت کئی خوفناک واردات انجام دینے کی سازش کررہے تھے۔ پرانے شہر کے میر چوک ‘ بارکس ‘ چندرائن گٹہ ‘ مغل پورہ ‘ تالاب کٹہ ‘ بھوانی نگر ‘ فلک نما علاقوں کے پندرہ گھروں پر آج صبح اچانک یہ چھاپے مارے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار نوجوان بی ٹیک کے طلبہ ہیں۔


      یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فیس بک پر ان کی دوستی ہوئی تھی اور یہ تمام مبینہ طور پر اپنا گروپ بنانا چاہتے تھے ۔ گرفتار نوجوانوں میں بتایا جاتا ہے کہ دہلی ‘ اترپردیش کے نوجوان بھی شامل ہیں ۔ این آئی اے خفیہ مقام پر منتقل کرتے ہوئے ان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ تمام نوجوان حیدرآباد میں جمع ہوئے تھے ۔


      مرکزی انٹلی جنس کی اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ماضی میں داعش کے ہمدرد ہونے کے شبہ میں گرفتار دو نوجوانوں کی اطلاع کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی ۔اس واقعہ کے بعد پولیس چوکس ہوگئی ہے ۔ ترکی کے استنبول ایر پورٹ پر دہشت گردانہ حملہ کے پیش نظر شہر حیدرآباد میں تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی گئی ہے ۔ اسی دوران شمس آباد ایر پورٹ سے ترکی جانے والی فلائٹ کو منسوخ کردیا گیا جس سے مسافرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے حیدرآباد کے ایک نوجوان کوناگپورائیرپورٹ سے داعش سے مبینہ تعلقات کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔

      First published: