اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی نے پھر اگلا زہر، کشمیر پر دیا متنازع بیان

    اسلامی تنظیم نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے ان کے ساتھ ہے۔ او آئی سی تنظیم نے نریندر مودی حکومت سے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو پھر سے بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے جموں و کشمیر کے معاملے پر ہندوستان کے خلاف تبصرہ کیا ہے۔ او آئی سی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر کو کشمیر پر ہندوستان کے قبضے کے 75 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اسلامی تنظیم نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے ان کے ساتھ ہے۔ او آئی سی تنظیم نے نریندر مودی حکومت سے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو پھر سے بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کشمیر میں جو بھی ڈیموگرافک تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ ان کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

      اس کے ساتھ تنظیم نے جموں و کشمیر کے باشندوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسلامی تنظیم نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوششیں تیز کرے۔ تاہم اس سے قبل بھی اسلامی ممالک کی تنظیم مسئلہ کشمیر پر کشمیر کے حوالے سے بیان دے چکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ او آئی سی کے بیان کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر بھارت پر دباؤ بنایا جا سکے۔

      پاکستانی اداکار فیروزخان پر بیوی نے لگایا گھریلوتشدد کا الزام، کئی سلیبرٹیز نے اٹھائی آواز

      مہسا امینی کی موت کے بعد 40ویں دن سڑکوں پر اترے ہزاروں مظاہرین

      حالانکہ ہندوستان نے او آئی سی کو متعدد بار آگاہ بھی کیا ہے کہ وہ کشمیر پر پاکستان کے پروپیگنڈے کو آگے نہ بڑھائے۔ او آئی سی تنظیم اسلامی ممالک کی تنظیم ہے۔ جس میں 57 مسلم اکثریتی ممالک رکن ہیں۔ دراصل  27 اکتوبر کو ہندوستان انفنٹری ڈے کے طور پر مناتا ہے۔ اس دن ہندوستانی  فوج نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر کے ایک بڑے حصے کو پاکستان کے قبضے سے بچا لیا تھا اور کشمیر کی سرحد میں داخل ہونے والے غیر قانونی دراندازوں کو نکال باہر کیا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: