چندریان 2 : چاند پر وکرم لینڈر کا پتہ چلا ، آربیٹر نے بھیجی پہلی تصویر : اسرو چیف
چندریان 2 : چاند پر وکرم لینڈر کا پتہ چلا ، آربیٹر نے بھیجی پہلی تصویر : اسرو چیف
اسرو چیف کے سیون نے نیوز 18 کو بتایا کہ چاند کی سطح پر وکرم لینڈر کی صحیح لوکیشن کو پتہ چل گیا ہے ۔ حالانکہ فی الحال اس سے رابطہ قائم نہیں کیا جاسکا ہے ۔
اسرو کے چیف نے انتہائی اہمیت کے حامل چندریان 2 کو لے کر بڑی جانکاری دی ہے ۔ اسرو چیف کے سیون نے نیوز 18 کو بتایا کہ چاند کی سطح پر وکرم لینڈر کی صحیح لوکیشن کو پتہ چل گیا ہے ۔ حالانکہ فی الحال اس سے رابطہ قائم نہیں کیا جاسکا ہے ۔ سیون نے نیوز 18 سے کہا کہ چاند کی سطح پر وکرم لینڈر کی لوکیشن کا پتہ چل گیا ہے ۔ چندریان 2 کے آربیٹر نے لینڈر کی ایک تھرمل تصویر بھیجی ہے ۔
بتادیں کہ چاند کی سطح سے 2.1 کلو میٹر پہلے ہی وکرم لینڈر سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا ۔ حالانکہ سیون نے یہ واضح کیا ہے کہ لینڈر وکرم سے ابھی تک رابطہ قائم نہیں کیا جاسکا ہے اور اس کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ نیوز 18 سے بات چیت کرتے ہوئے اسرو چیف نے کہا کہ تصویروں کے ذریعہ وکرم لینڈر کا پتہ لگا لیا گیا ہے ۔
#BREAKING - @isro chief K Sivan confirms Vikram lander traced. Speaking to CNN-News18 says 'ISRO has got the first thermal image of moon lander Vikram on the lunar surface. Communication yet to be established'. @deepab18 with details.#ProudOfISROpic.twitter.com/1aSDMwx7bx
خیال رہے کہ اس سے پہلے اسرو چیف کے سیون نے کہا تھا کہ اگلے 14 دنوں تک لینڈر وکرم سے رابطہ کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی ۔ اسرو کی ٹیم لینڈر وکرم کو ڈھونڈنے میں لگی ہوئی ہے ۔ اسرو چیف کے بیان کے بعد ملک کو امید ہے کہ اگلے 14 دنوں میں کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔