حکومت نے چندریان 3 پروجیکٹ کو دی منظوری، صدر اسرو نے کہا۔ ہم تیزی سے کر رہے ہیں کام
ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) کے سربراہ کے سیون نے کہا ہے کہ حکومت نے چندریان 3 پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے۔
- UNI
- Last Updated: Jan 01, 2020 01:40 PM IST

ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) کے سربراہ کے سیون
حیدرآباد۔ ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) کے سربراہ کے سیون نے کہا ہے کہ حکومت نے چندریان 3 پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دوسری خلائی بندرگاہ کے لئے اراضی کے حصول کا کام شروع کیا گیا ہے اور اس خلائی بندرگاہ کی تعمیر تمل ناڈو کے تھوٹوکنڈی میں عمل میں لائی جائے گی۔
ISRO chief K Sivan says Lot of progress happened in 2019. Four astronauts identified for training purpose of #Gaganyaan. pic.twitter.com/pFYUFBiU2z
— All India Radio News (@airnewsalerts) January 1, 2020

چندریان 2 کی فائل فوٹو
انہوں نے چندریان 3 کے لینڈنگ کے مقام کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ خلائی ایجنسی اسی مقام پر چندریان 3کی لینڈنگ کروانا چاہتی ہے جس مقام پر چندریان 2 کے لینڈر کی کریش لینڈنگ ہوئی تھی۔ یہ کریش لینڈنگ چاند کی سطح سے کچھ لمحوں کے فاصلہ پر ہوئی تھی۔انہوں نے چندریان 3 کے مصارف کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ لینڈر اور روور پر 250کروڑ روپئے کے اخراجات عائد ہوں گے۔ اس مشن کے جملہ اخراجات 250 اور 365 کروڑ روپئے ہوں گے۔