உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اسرو نے لانچ کیا سال کا پہلا مشن ، برازیل کے امیزون 1 اور دیگر 20 سٹلائیٹس کو کامیابی کے ساتھ چھوڑا

    اسرو نے لانچ کیا سال کا پہلا مشن ، برازیل کے امیزون 1 اور دیگر 20 سٹلائیٹس کو کامیابی کے ساتھ چھوڑا

    اسرو نے لانچ کیا سال کا پہلا مشن ، برازیل کے امیزون 1 اور دیگر 20 سٹلائیٹس کو کامیابی کے ساتھ چھوڑا

    پی ایس ایل وی۔سی/51 امیزون 1، محکمہ خلا کے تحت حکومت ہند کی کمپنی این ایس آئی ایل کا پہلا مشن ہے۔ سال 2021 میں اسرو کا یہ پہلا مشن اورایس ڈی ایس سی شار سے 78واں خلائی مشن ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نیواسپیس انڈیا لمیٹیڈ (این ایس آئی ایل) کے پہلے تجارتی مشن میں اسرو نے برازیل کے امیزون 1 اور دیگر 20 سٹلائیٹس کو آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹہ سے آج کامیابی کے ساتھ چھوڑا ۔ خلائی ایجنسی کی خلائی گاڑی پی ایس ایل وی سی 51 کا استعمال کرتے ہوئے سٹلائیٹس کو 10.23 بجے چھوڑا گیا ۔ پی ایس ایل وی سی 51، این ایس آئی ایل کا پہلا تجارتی مشن ہے۔ بتادیں کہ اس خلائی جہاز کے اوپر وزیر اعظم مودی کی تصویرکشی کی گئی ہے ۔ ایس کے آئی نے کہا کہ یہ ان کی ( وزیر اعظم ) خودکفیل مہم اور خلائی نجکاری کیلئے یکجہتی کے اظہار اور شکریہ ادا کرنے کیلئے ہے ۔

      امیزون۔1 اس مشن کا ابتدائی سٹلائیٹ ہے جو برازیل کا پہلا سٹلائیٹ مشن ہے ، جو ہندوستان سے چھوڑاگیا ۔ امیزون 1، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ریسرچ (آئی این پی ای) کا پہلا زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ ہے۔ اس سٹلائیٹ کے ذریعہ امیزون علاقہ میں جنگلات کی کٹائی کی نگرانی کے لئے استعمال کنندوں کو ریموٹ سنسنگ ڈیٹا فراہم کرتے ہوئے موجودہ ڈھانچہ کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اور بزازیل کے خطہ میں متنوع زراعت کا تجزیہ کرنے میں بھی تعاون حاصل ہوگا ۔

      20 سٹلائیٹس میں اسرو کے آئی این ایس ۔ 2 ٹی ڈی، آئی این ۔ اسپیس کے چار اور ایک ستیش دھون ایس اے ٹی اور این ایس آئی ایل کے 15 سٹلائیٹ شامل ہیں۔ پی ایس ایل وی۔ سی 51، پی ایس ایل وی کا 53 واں مشن ہے۔

      پی ایس ایل وی۔سی/51 امیزون 1، محکمہ خلا کے تحت حکومت ہند کی کمپنی این ایس آئی ایل کا پہلا مشن ہے۔ سال 2021 میں اسرو کا یہ پہلا مشن اورایس ڈی ایس سی شار سے 78واں خلائی مشن ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: