ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للتا کا انتقال، رات 11.30 بجے لی آخری سانس، ملک بھر میں غم کی لہر

تمل ناڈو کی سیاست میں اماں کے نام سے مشہور اور تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للتا پیر کو دیر رات انتقال کرگئیں ۔وہ 68 سال کی تھیں۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Dec 06, 2016 01:02 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للتا کا انتقال، رات 11.30 بجے لی آخری سانس، ملک بھر میں غم کی لہر
تمل ناڈو کی سیاست میں اماں کے نام سے مشہور اور تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للتا پیر کو دیر رات انتقال کرگئیں ۔وہ 68 سال کی تھیں۔

چنئی : تمل ناڈو کی سیاست میں اماں کے نام سے مشہور اور تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للتا پیر کو دیر رات انتقال کرگئیں ۔وہ 68 سال کی تھیں۔ جے للیتا نے اپولو اسپتال میں ساڑھے گیارہ بجے آخری سانس لی ۔ انتقال کی خبر سنتے تمل ناڈو سمیت ملک بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی ، وزیر اعظم نریندر مودی ، کانگریس صدر سونیا گاندھی اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سمیت ملک کی سرکردہ شخصیات نے جے للیتا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے بعد سنگین حالت میں انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں سے ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آرہی تھی ۔

اسپتال کے باہر ہزاروں لوگوں کا ہجوم تھا اور تمام لوگ جے للتا کے لئے دعائیں مانگ رہے تھے ۔ عام لوگوں اور حامیوں کی بھیڑ کے پیش نظر اپولو اسپتال کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی اور پوری ریاست میں الرٹ کا اعلان کردیا گیا تھا ۔چنئی میں غیر اعلانیہ کرفیو جیسی صورتحال تھی ۔



ادھر پارٹی ہیڈ کوارٹر میں میٹنگوں کا دور جاری ہے۔ جے للیتا کے جانشیں کے انتخابات کیلئے میٹنگوں پر میٹنگیں ہورہی ہیں۔ ان میں جانشیں کے علاوہ نیا جنرل سکریٹری منتخب کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جے للیتا کے بعد او پنیر سیلوم کا ریاست کا نیا وزیر اعلی بننا تقریبا طے مانا جارہا ہے۔
First published: Dec 06, 2016 12:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading