ہوم » نیوز » No Category

بھوک ہڑتال کرنے والے جگن موہن ریڈی کی نبض کی رفتار میں کمی

حیدرآباد:وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی نبض کی رفتار کم ہوتی جارہی ہے اور ان کی صحت روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 12, 2015 03:43 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بھوک ہڑتال کرنے والے جگن موہن ریڈی کی نبض کی رفتار میں کمی
حیدرآباد:وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی نبض کی رفتار کم ہوتی جارہی ہے اور ان کی صحت روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے ۔

حیدرآباد:وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی نبض کی رفتار کم ہوتی جارہی ہے اور ان کی صحت روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے ۔ آندھر اپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست کے حزب اختلاف کے لیڈر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال آج چھٹے دن میں داخل ہوگئی ہے ۔ ڈاکٹرس نے آج بھی ان کی طبی جانچ کی ۔


ڈاکٹروں کے مطابق ان کی بی پی اور شوگر کی سطح میں بھی کمی ہوگئی ہے۔گنٹور میں جاری اس بھوک ہڑتال کے موقع پر ان سے یگانگت کا اظہار کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔


جگن نے واضح کیا ہے کہ آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کیلئے مرکز کے اعلان تک وہ اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے ۔ ریاست کے 13اضلاع کے عوام کی کثیر تعداد اور ان کے چاہنے والوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہونچ کر ان سے یگانگت کا اظہار کیا ۔

First published: Oct 12, 2015 03:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading