உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جئے پال ریڈی نے تلنگانہ کے وزیراعلی کی رام ناتھ کووند کو حمایت پر شدید اعتراض کیا

    فائل تصویر: تیلنگانہ کے وزیر اعلیٰ

    فائل تصویر: تیلنگانہ کے وزیر اعلیٰ

    سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے سینئر لیڈر جئے پال ریڈی نے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کی جانب سے این ڈی اے کے صدارتی امیدوار رام ناتھ کووند کی حمایت پر شدید اعتراض کیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      حیدرآباد: سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے سینئر لیڈر جئے پال ریڈی نے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کی جانب سے این ڈی اے کے صدارتی امیدوار رام ناتھ کووند کی حمایت پر شدید اعتراض کیا۔ انہوں نے تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ میں منعقدہ دعوت افطار میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ چندرشیکھرراو، مودی سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟انہوں نے الزام لگایاکہ چندرشیکھر راو اصول پسند شخص نہیں ہیں۔
      انہوں نے کہاکہ ابتدا سے ہی کانگریس پارٹی مسلمانوں کی ترقی اور ان کی سلامتی کے لئے پابند عہد ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی نے الزام لگایا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے رام ناتھ کووند کی حمایت کرتے ہوئے ریاست کے مسلمانوں سے دغابازی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ رام ناتھ کووند بھی دلت ہیں اور میراکمار بھی دلت ہیں۔تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے میں میرا کمار کا اہم رول ہے اور اس بات سے تلنگانہ بھر کا سماج واقف ہے۔انہوں نے کہاکہ میراکمار کی حمایت کے بجائے رام ناتھ کووند کی حمایت چندرشیکھرراو کی جانب سے کرنا تعجب کی با ت ہے۔
      First published: