ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

جماعت اسلامی ہند کی نکڑ ناٹک کے ذریعے ملک کی سیاسی صورتحال پیش کرنے کی کوشش

جماعت اسلامی ہند گلبرگہ نے امن و انسانیت مہم کے تحت گلبرگہ کے تماپوری چوک پر نکڑ ناٹک کا اہتمام کیا ۔ نکڑ ناٹک میں فنکاروں نے ملک کی سیاسی صورتحال پیش کرنے کی کوشش کی۔

  • ETV
  • Last Updated: Sep 05, 2016 11:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جماعت اسلامی ہند کی نکڑ ناٹک کے ذریعے ملک کی سیاسی صورتحال پیش کرنے کی کوشش
جماعت اسلامی ہند گلبرگہ نے امن و انسانیت مہم کے تحت گلبرگہ کے تماپوری چوک پر نکڑ ناٹک کا اہتمام کیا ۔ نکڑ ناٹک میں فنکاروں نے ملک کی سیاسی صورتحال پیش کرنے کی کوشش کی۔

گلبرگہ : جماعت اسلامی ہند گلبرگہ نے امن و انسانیت مہم کے تحت گلبرگہ کے تماپوری چوک پر نکڑ ناٹک کا اہتمام کیا ۔ نکڑ ناٹک میں فنکاروں نے ملک کی سیاسی صورتحال پیش کرنے کی کوشش کی۔ فنکاروں کے مطابق اس طرح کے نکڑ ناٹک پیش کرنے کا مقصد برادران وطن کے روبرو ان سازشوں کا پردہ فاش کرنا ہے ، جو کچھ سیاسی لیڈران رچ رہے ہیں۔

مختلف عوامی مقامات بشمول سنٹرل بس اسٹینڈ اور سپر مارکٹ پر نکڑ ناٹک کا اہتمام کیا گیا ، جس کا مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔ فنکاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ناٹکوں کے ذریعے پیغام راست طور پر عوام کے دلوں میں اتر جاتا ہے۔ امن و انسانیت کا پیغام دینے کے لیے اس مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس دوران ملک بھر میں جگہ جگہ ریلی، اجلاس، مشاعرے اور نکڑ ناٹک وغیرہ کے ذریعہ آپسی ا تحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیا گیا۔

First published: Sep 05, 2016 11:36 PM IST