کیرلا اس وقت صدی کی سب سے بڑی تباہی سے گزر رہا ہے۔ گزشتہ سو سالوں میں کیرلا نے کبھی اتنی بڑی تباہی نہیں دیکھی۔ اب تک ساڑھے تین سو سے زیادہ لوگوں کی سیلاب کے سبب موت ہو چکی ہے۔ پورے ملک سے لوگ متاثروں کی مدد کر رہے ہیں۔ اسی طرح جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہندی محکمہ کے استاد مکیش کمار مروٹھا نے کیرلا ریلیف فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں محکمہ ہندی کے استاد مکیش کمار مروٹھا نے اپنی فیس بک پوسٹ میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کیرالہ آج خطرناک قدرتی آفات سے جوجھ رہا ہے۔ آئیے ہم ہندوستانی ہونے کا فرض ادا کریں، اس پریشانی کے وقت میں ہماری تھوڑی اور چھوٹی سی مدد بھی ان کے لئے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔