ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تمل ناڈو کی وزیراعلی جے للتا اسپتال میں داخل ، روبہ صحت

انا ڈی ایم کی صدر اور تمل ناڈو کی وزیراعلی جے للتا کو بخار اور جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 23, 2016 04:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تمل ناڈو کی وزیراعلی جے للتا اسپتال میں داخل ، روبہ صحت
انا ڈی ایم کی صدر اور تمل ناڈو کی وزیراعلی جے للتا کو بخار اور جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

چنئی : انا ڈی ایم کی صدر اور تمل ناڈو کی وزیراعلی جے للتا کو بخار اور جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں کل رات شہر کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی کررہی ہے۔

اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے اور انہیں جلد ہی اسپتال سے رخصت کئے جانےکی امید ہے۔ ان کی علالت کے بارے میں سن کر انا ڈی ایم کے پارٹی کے وزیروں ، ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اسپتال پہنچے۔ اسپتال میں سخت پہرہ ہے۔

First published: Sep 23, 2016 04:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading