உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے للتا کا ماہی گیروں کی رہائی کیلئے پی ایم مودی کو خط

    چنئی: تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جے للتا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے آج درخواست کی کہ وہ سری لنکا بحریہ کے ہاتھوں گرفتار 68 ماہی گیروں کی مکمل رہائی اور ان کی 78 کشتیوں کو چھڑانے کے لئے وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایات دیں۔ محترمہ جے للتا نے مسٹر مودی کو خط لکھ کر، جس کی نقل یہاں میڈیا میں جاری کی گئی، کہا کہ ’’میں سری لنکائی بحریہ کے ہاتھوں ہندوستانی ماہی گیروں کو پکڑنے کے ایک اور واقعہ کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتی ہوں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      وزیر اعلی نے بتایا کہ پڈكوٹٹئی ضلع کے كوٹٹايپتتنم سے چار ماہی گیر مچھلی پکڑنے کے لئے نو مارچ کو سمندر میں گئے تھے۔ انہیں سری لنکا بحریہ نے کل گرفتار کر لیا اور وہ انہیں کرائی نگر لے گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ماہی گیر پالك کی خلیج میں اپنی آبی حدود میں مچھلی پکڑ رہے تھے۔ اسی دوران سری لنکا بحریہ نے انہیں اور ان کی کشتیاں پکڑ لیں۔
      محترمہ جے للتا نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ ماہی گیروں کی جلد از جلدمکمل رہائی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا بحریہ نے غریب ماہی گیروں کی کشتیاں اور مچھلی پکڑنے کا جال بھی لے لیا ہے۔ طویل عرصے تک استعمال نہ ہونے پر یہ خراب ہو جاتاہے جس سے ماہی گیروں کو بھاری اقتصادی نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔

      First published: