உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک الیکشن: جے ڈی ایس کا انتخابی منشور جاری، اقلیتوں کی ترقی کے لئے بلند بانگ دعوے

    جے ڈی ایس سربراہ اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی: فائل فوٹو۔

    جے ڈی ایس سربراہ اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی: فائل فوٹو۔

    بنگلورو۔ جے ڈی ایس سربراہ اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی نے آج بنگلورو میں پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا۔

    • Share this:

      بنگلورو۔ جے ڈی ایس سربراہ اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی نے آج بنگلورو میں پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا۔ اس منشور میں مسلمانوں کی ترقی سے متعلق بلند بانگ دعوے کئے گئے ہیں۔ منشور میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طرز پرگلبرگہ میں یونیورسٹی قائم کرنے، ضلع سطح پر زکوٰتہ بورڈ قائم کرنے، مسلم خواتین کی تعلیمی ترقی کے لئے متعدد اقدامات کرنے کے وعدے کئے گئے ہیں۔ مزید برآں، بنگلورو میں اقلیتی طبقہ کی لڑکیوں کیلئے100ہاسٹل تعمیر کرنے، ہر ضلع میں10ہاسٹل تعمیر کرنے، درگاہوں اور اوقاف اداروں کے ذریعہ تعلیمی ترقی اور اوقافی اداروں کے تحت تعلیمی ادارے قائم کرنے کیلئے مالی مدد فراہم کرنے کے وعدے کئے گئے ہیں۔


      منشور میں کہا گیا ہے کہ اسلامک ڈیولپمٹ بینک کے مالی تعاون سےمسلم طلبہ کو روزگار سے جوڑا جائے گا اور اس کے لئے تربیتی مراکزقائم کئے جائیں گے۔


      ریاست کے سابق وزیراعلی کماراسوامی نے اس موقع پرکہا کہ اقتدار میں آنے پر اسرائیل کی طرز زراعت کا ماڈل اختیار کیاجائے گا۔ خط افلاس کی زندگی گزارنے والے ہر خاندان کو 30کیلو چاول، معمر شہریوں کے لئے مفت بس پاس کی سہولت دی جائے گی۔ جے ڈی ایس نے اپنے منشور میں کہا کہ کسانوں کو مفت تخم اور کھادفراہم کی جائے گی ،ساتھ ہی حاملہ خواتین،ضعیف افراد ،معمر شہریوں اور بیوگان کو وظیفہ فراہم کیاجائے گا۔ جے ڈی ایس نے تمام بی پی ایل خاندانوں کے لئے مفت بجلی، زرعی قرضہ جات کی معافی کا بھی وعدہ کیا۔

      First published: