ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

آنجہانی صحافی گوری لنکیش اورمجاہد آزادی ایچ ایس دُرے سوامی وچند دیگرشخصیات ٹیپوسلطان ایوارڈ سے سرفراز

دارالسلام میں ٹیپوسلطان یونائٹیڈ فرنٹ نے الحاج امیرجان، خطیب وامام مولانا ذوالفقارنوری، دلت، کسان اورکنڑ تنظیموں کے منتخب نمائندوں کوبھی ٹیپوسلطان ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  • Share this:
آنجہانی صحافی گوری لنکیش اورمجاہد آزادی ایچ ایس دُرے سوامی وچند دیگرشخصیات ٹیپوسلطان ایوارڈ سے سرفراز
ٹیپو سلطان ایوارڈ سے سرفراز کئے گئے اہم شخصیات ایوارڈ کے ساتھ۔

بنگلورومیں آج آنجہانی صحافی گوری لنکیش کی بہن کویتا لنکیش، مجاہد آزادی ایچ ایس دُرے سوامی اورچند دیگرشخصیات کوٹیپوسلطان ایوارڈ سے نوازا گیا۔ دارالسلام میں ٹیپوسلطان یونائٹیڈ فرنٹ نے جامعہ حضرت بلال کے صدرالحاج امیرجان، مسجد بلال کے خطیب وامام مولانا ذوالفقارنوری، دلت، کسان اور کنڑ تنظیموں کے منتخب نمائندوں کو ٹیپوسلطان ایوارڈ سے نوازا۔


اس موقع پرکویتا لنکیش نےکہا کہ اُن کی بہن گوری لنکیش ٹیپوسلطان کے خیالات کی قدر کرتی تھیں۔ ٹیپوسلطان کی مخالفت کرنے والوں کو منہ توڑجواب دیا کرتی تھیں۔ کویتا لنکیش نے کہا کہ آج تاریخ کوہی بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مسلمانوں اورٹیپوسلطان کے کارناموں کومٹانے کی کوشش ہورہی ہے۔


اس موقع پرٹیپوسلطان یونائٹیڈ فرنٹ کی صدرسرداراحمد قریشی نے سابقہ یوپی اے حکومت نے میسورمیں حضرت ٹیپوسلطان کے نام پرمرکزی یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیاتھا۔ ٹیپوسلطان یونیورسٹی قائم کرنے کےمنصوبہ کو موجودہ مرکزی اورریاستی حکومتیں عملی جامہ پہنائیں۔ ٹیپوسلطان کی یادگاروں کی حفاظت کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ کولکاتا میں مقیم ٹیپوسلطان کے رشتہ داروں کوشاہی خاندان کا درجہ دیتے ہوئے کرناٹک لایاجائے۔ جشن ٹیپو کے موقع پرکئی نوجوانوں نے رضاکارانہ طورپرخون کا عطیہ دے کرے سب کی توجہ حاصل کی۔


روف رضا کی رپورٹ
First published: Nov 19, 2018 09:35 PM IST