ہوم » نیوز » امراوتی

وزیراعلیٰ سدرامیا اور فلم اداکار پرکاش رائے کو سال کی بہترین شخصیت کا ایوارڈ

بنگلورو کے کبن پارک میں منعقدہ پروگرام میں کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا اور فلم اداکار پرکاش رائے کو سال کی بہترین شخصیت کا ایوارڈ پیش کیا گیاـ

  • ETV
  • Last Updated: Jan 01, 2018 08:22 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیراعلیٰ سدرامیا اور فلم اداکار پرکاش رائے کو سال کی بہترین شخصیت کا ایوارڈ
بنگلورو کے کبن پارک میں منعقدہ پروگرام میں کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا اور فلم اداکار پرکاش رائے کو سال کی بہترین شخصیت کا ایوارڈ پیش کیا گیاـ

 بنگلورو۔ بنگلورو پریس کلب میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سال نو کے موقع پر پروگرام منعقد ہواـ  بنگلورو کے کبن پارک میں منعقدہ پروگرام میں کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا اور فلم اداکار پرکاش رائے کو سال کی بہترین شخصیت کا ایوارڈ پیش کیا گیاـ اس کے علاوہ خاتون صحافی عائشہ خانم سمیت دیگر 10 صحافیوں کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیاـ


اس موقع پرکرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے کہا کہ ہمارے سماج میں امیر غریب، مالدار جیسے بھید بھاؤ کوختم کرنا ہوگا ـ میڈیا ظلم کےخلاف آواز اٹھائےـ  تقریب میں ریاستی وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی، وزیر ٹرانسپورٹ ایچ ایم ریونا، نرملانند سوامی، میئر سمپت راج، پریس کلب کے صدرسداشیوشینائے و دیگر موجود رہےـ


سدرامیا نے کہا کہ نہ صرف ملک کی آزادی کے دوران بلکہ آزادی کے بعد بھی ذرائع ابلاغ کا کردار اہم رہا ہے ـ وزیراعلیٰ سدرامیا نے آگے کہا کہ سماج  میں امیرغریب کا جو بھید بھاؤ دیکھا جا رہا ہے اس کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے ـ جس کے لیے غریبوں میں تعلیمی بیداری بہت اہم ہے ، ساتھ ہی انکے لیے جو سرکاری اسکیمات ہیں، میڈیا کے ذریعہ ہی انکی جانکاری پسماندہ طبقے کو مل سکتی ہے، جس سے وہ اسکا فائدہ اٹھا سکیں۔


First published: Jan 01, 2018 08:22 PM IST