ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

دلت اسکالر روہت کی خودکشی کے معاملے پر عدالتی کمیشن کی تشکیل

حیدر آباد : وزارت ترقی انسانی وسائل (ایچ آر ڈی) نے حیدر آباد یونیورسٹی کے دلت اسکالر روہت ویمولا کی خودکشی کا سبب بننے والے حالات کا جائزہ لینے اور پسماندہ طبقات کے طلبہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عدالتی کمیشن تین ماہ میں اپنی رپورٹ متعلقہ وزارت کو پیش کرے گا۔ دریں اثنا مرکزی وزیر تعلیم اسمرتی ایرانی نے خودکشی کرنے والے دلت اسکالر روہت کی ماں سے بات کرکے ان سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 22, 2016 07:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu

عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا اقدام وزیر تعلیم کی طرف سے متعلقہ معاملے کی چھان بین کے لئے حیدر آباد بھیجی گئی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی رپورٹ سونپے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔ایک خصوصی میٹنگ میں وزارت ترقی انسانی وسائل نے جو فیصلے کئے ہیں ان میں پسماندہ طبقات سے آنے والے طلبہ و طالبات کی شکایات اور مسائل کو درج کرنے اور ان پر تیزی سے کارروائی کرنے کے لئے ایک خصوصی میکانیزم وضع کرنا بھی شامل ہے۔

وزارت تعلیم کے ایک بیان کے مطابق سماجی ، معاشی اور تعلیمی لحاظ سے پسماندہ طبقات کے طلبہ و طالبات کو اعلی تعلیمی اداروں میں درپیش مسائل کو جامع انداز سے حل کرنے اور آئندہ اس طرح کے واقعات رونما ہونے سے روکنے کے واسطے وزارت ترقی انسانی وسائل نے تعلیمی اداروں کے منتظمین کو حساس کرنے کے لئے ایک پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا، جس میں انہيں تعلیمی ، سماجی اور معاشی لحاظ سے پسماندہ طلبہ کو درپیش مسائل اور شکایات کو سنجیدگی سے سمجھنے کی تربیت دی جائے گی۔

اس پروگرام میں تمام وارڈن، انتظامی عملہ اور رجسرار کو لازمی طورپر شامل ہونا ہوگا۔ تاہم، عدالتی کمیشن کے سربراہ کا تعین نہيں کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تلنگانہ کے چیف جسٹس کے ساتھ گفت و شنید کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

First published: Jan 22, 2016 07:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading