کے چندرشیکھرراو (کے سی آر) دوسری بارتلنگانہ کے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔ حیدرآباد واقع راج بھون میں انہوں نے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لے لیا ہے۔ اس طرح سے وہ دوبارہ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔ ساڑھے چارسال تک وزیراعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد عوام نے ان پرایک بارپھر بھروسہ ظاہرکیا اورزبردست اکثریت کے ساتھ دوسری باراقتدارتک پہنچادیا۔
کے چندرشیکھرراو نے راج بھون میں وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لیا۔ ان کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ محمود علی نے بھی حلف لیا ہے۔ ان کے ساتھ ہی کچھ ممبران اسمبلی بھی حلف لیں گے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ میں مجموعی طورپر119 اسمبلی نشستیں ہیں، جس میں سے ٹی آرایس کو88 سیٹوں پرزبردست اکثریت کے ساتھ جیت ملی ہے۔
تلنگانہ میں کانگریس کو اس بارامید تھی کہ وہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی، لیکن اسے ایک بارپھرشکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں کانگریس اکو محض 19 سیٹوں پراکتفا کرنا پڑا۔ دو سیٹ تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کو ملیں۔ اس کے علاوہ مجلس اتحاد المسلمین کے سات ممبران اسمبلی ایک بارپھر جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ مجلس اتحاد المسلمین نے 8 امیدواراتارے تھے، لہٰذا ایک امیدوارکو چھوڑ کراسے تمام نشستوں پرپھرکامیابی ملی۔ اس کے علاوہ آل انڈیا فاروڈ بلاک کے ایک امیدوارکوجیت ملی جبکہ ایک آزاد امیدوارکامیاب ہوا۔
پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج میں کانگریس نے بی جے پی سے راجستھان، مدھیہ پردیش اورچھتیس گڑھ چھین لیا ہے۔ جبکہ تلنگانہ میں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کی دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔ بلکہ چندرشیکھرراو کو پہلے سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ جبکہ میزورم کانگریس کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔ یہاں مقامی جماعت ایم این ایف نے اقتدارپرقبضہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اویسی بنام یوگی: مجلس اتحاد المسلمین کےفاتح امیدواروں نے بی جے پی کی اڑائی دھجیاں، اویسی کے گڑھ میں نہیں ہوا کوئی اثر، دیگر امیدواروں کی ضبط ہوگئی ضمانتیہ بھی پڑھیں:
تلنگانہ اورحیدرآباد کےعوام نے راہل گاندھی کے جھوٹ کومسترد کردیا: اسد الدین اویسی سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔