تھریسور: جواہرات کی کمپنی کلیان جویلرس نے گزشتہ روز راشٹرپتی بھون میں منعقدہ وزیر اعظم مودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ کمپنی کو اس ہفتہ کے آغاز میں دعوت نامہ موصول ہوا تھا جسے قبول کرتے ہوئے کمپنی کے اہلکاروں نے خصوصی عشائیہ میں شرکت کی۔
کلیان جویلرس کے چئیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ایس کلیان رمن ماضی میں متعدد مواقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر چکے ہیں۔ تھریسور میں اسی طرح کی ایک ملاقات کے دوران جناب کلیان رمن نے حکومت کی گھر سب کے لئے: مشن 2022 پروگرام کی حمایت کا عہد کیا تھا۔
کلیان جویلرس کے چئیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب ٹی ایس کلیان رمن، راجیش اور رمیش کلیان رمن ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز اور آر کارتک، مینیجنگ ڈائریکٹر، کلیان ڈیولپرس نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔