چنئی۔ اداکار سے لیڈر بنے کمل ہاسن نے اتوار کو منظور کئے گئے آرڈیننس میں تبدیلی پر حیرت کا اظہار کیا۔ صرف 12 سال سے کم عمر کی بچیوں سے عصمت دری کے معاملات میں موت کی سزا کا التزام کئے جانے پر انہوں نے کہا کہ 14، 15 اور 16 سال کی لڑکیاں کیا بچی نہیں ہیں۔ ہاسن نے یہ بھی کہا کہ کنبوں کو اپنے لڑکوں کو ذمہ دار بنانا چاہئے۔
مکل ندھی مے ام (ایم این ایم) چیف ہاسن نے یو ٹیوب کے ذریعہ اپنی پارٹی کے کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
غور طلب ہے کہ صدر رام ناتھ كووند نے اتوار کو کریمنل لاء امینڈمینٹ آرڈیننس کو منظوری دے کر 12 سال سے کم عمر کی بچیوں سے عصمت دری کے قصورواروں کو موت کی سزا کے ساتھ سخت سزا کے التزام کا راستہ صاف کر دیا ہے۔
ہاسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا، "آپ طے کریں گے کہ مجھے کیا ہونا چاہئے ... وزیر اعلیٰ یا اپوزیشن لیڈر۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔