اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نوٹ بندی کی حمایت کرنے پر اب معروف اداکار کمل ہاسن نے مانگی معافی ، کہی یہ بات ؟

    ہندوستان کے معروف اداکار کمل ہاسن

    ہندوستان کے معروف اداکار کمل ہاسن

    جنوبی ہندوستان کے معروف اداکار کمل ہاسن نے نوٹ بندی کی تعریف کرنے پر ملک سے معافی مانگی ہے۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      چنئی :  ہندوستان کے معروف اداکار کمل ہاسن نے نوٹ بندی کی تعریف کرنے پر ملک سے معافی مانگی ہے۔ تمل میگزین میں شائع اپنے ایک کالم میں کمل ہاسن نے نوٹ بندی پر وزیر اعظم مودی کی حمایت کرنے کیلئے معافی مانگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم مودی اپنی غلطی تسلیم کرلیں ، تو میں انہیں سلام کروں گا۔ نوٹ بندی کی حمایت کرچکے کمل ہاس نے کہا کہ اپنی غلطی ماننا اور اس میں اصلاح کرنا اچھے سیاستداں کی پہچان ہے۔
      خیال رہے کہ گزشتہ سال جب 8 نومبر کو وزیر اعظم مودی نے نوٹ بندی کا اعلان کیا تھا ، تو کمل ہاسن نے ٹویٹ کیا تھا کہ مسٹر مودی کو سلام ، اس قدم کی سبھی سیاسی نظریات سے اوپر اٹھ کر تعریف ہونی چاہئے۔ تاہم اب انہوں نے اپنی اسی حمایت کیلئے معافی مانگی ہے۔
      غور طلب ہے کہ تقریبا دو ماہ قبل کمل ہاسن نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی اپنی ایک سیاسی پارٹی بنائیں گے جو جمہوری سسٹم کے اندر سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے ہوگی۔ کمل ہاسن نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے بھی کچھ وقت پہلے تمل ناڈو میں ملاقات کی تھی۔ کیجریول سے ملاقات کے بعد ہاسن نے کہا تھا کہ دہلی کے وزیر اعلی آج مجھ سے ملنے آئے، میرے لئے یہ عزت کی بات ہے ، انہوں نے بدعنوانی کے خلاف لڑائی لڑی ہے ، ان کی شبیہ بدعنوانی سے لڑنے کی رہی ہے۔
      First published: