نئی دہلی: اداکاری سے سیاست میں آئے کمل ہاسن نے آج یہاں کانگریس کے صدر راہل گاندھی سے ملاقات کرکے مختلف امور کے ساتھ ساتھ تملناڈو کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔ مسٹر ہاسن نے مسٹر گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ نصف گھنٹے کی ملاقات کے بعد مسٹر ہاسن نے نامہ نگاروں سے کہاکہ یہ اخلاقی ملاقات تھی اور ہم نے تملناڈو کی سیاست سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔
اداکار نے بعد میں ٹوئٹ کیا کہ راہل گاندھی جی ملاقات کا وقت نکالنے کے لئے شکریہ، امید کرتا ہوں کہ ہماری بات چیت آپ کے لئے مثبت رہی ہوگی۔ مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ آج دہلی میں کمل ہاسن کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی۔ ہم نے اپنی دونوں پارٹیوں سے وابستہ امور کے ساتھ ساتھ تملناڈو کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔
خیال رہے کہ کمل ہاسن نے سیاست میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے تملناڈو میں مکل ندھی مےئم پارٹی قائم کی تھی۔مسٹر ہاسن نے الیکشن کمیشن جاکر اپنی پارٹی مکل ندھی مےئم کے رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کمیشن نے رجسٹریشن کے لئے کچھ تفصیلات مانگی تھیں اور ہم نے تمام تفصیلات دے دی ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔