ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بی جے پی لیڈر کا متنازعہ بیان، کنی موجھی کو بتایا کرونا ندھی کی"ناجائز اولاد"۔

چنئی: بی جے پی کے قومی سکریٹری ایچ راجا نے ڈی ایم کے لیڈر کنی موجھی کو کرونا ندھی کی" ناجائز" اولاد کہہ کر تمل ناڈو کی سیاست میں نیا طوفن کھڑا کردیا ہے۔

  • Share this:
بی جے پی لیڈر کا متنازعہ بیان، کنی موجھی کو بتایا کرونا ندھی کی
چنئی: بی جے پی کے قومی سکریٹری ایچ راجا نے ڈی ایم کے لیڈر کنی موجھی کو کرونا ندھی کی" ناجائز" اولاد کہہ کر تمل ناڈو کی سیاست میں نیا طوفن کھڑا کردیا ہے۔

چنئی: بی جے پی کے قومی سکریٹری ایچ راجا نے ڈی ایم کے لیڈر کنی موجھی کو کرونا ندھی کی" ناجائز" اولاد کہہ کر تمل ناڈو کی سیاست میں نیا طوفن کھڑا کردیا ہے۔ بی جے پی لیڈر کے اس متنازعہ بیان پر حملہ بولتے ہوئے کہا "ناجائز اولاد" جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی ہے۔  سارے بچے پوری طرح سے جائز ہوتے ہیں۔ کیا بی جے پی اس مسئلے پر اپنی رائے رکھے گی۔

دراصل بی جے پی لیڈر ایچ راجا نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ کیا میڈیا ڈی ایم کے سربراہ کرونا ندھی سے بھی اسی طرح سے سوال پوچھے گی جس طرح سے اس نے تمل ناڈو کے گورنر بنواری لال سے سوال پوچھا تھا؟ ان کے ارادے کے بارے میں سوال پوچھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کروناندھی نے اپنی ناجائز بیٹی کو راجیہ سبھا کا رکن بنارکھا ہے۔


واضح رہے کہ تمل ناڈو کے گورنر اس وقت تنازعہ میں پھنسے تھے جب وہ ایک خاتون صحافی کے ذریعہ سوال پوچھنے پر اسے ٹالتے ہوئے اس کے رخسار پر ہاتھ پھیرا تھا۔ حالانکہ گورنر نے اس کے لئے معافی مانگ لی۔ اس حادثہ کے بعد کنی موجھی نے ٹوئٹ کیا تھا کہ حالانکہ ان کے ارادوں پر کوئی شک نہیں کیاجاسکتا، لیکن عوامی عہدوں سے جڑا ہوا ایک اخلاق ہوتا ہے۔ اور کسی خاتون صحافی کے ذاتی معاملات یا اس کے ساتھ کچھ غلط برتائو کرنا  کسی بھی انسان کی عزت کے خلاف ہے۔


سینئر ڈی ایم کے لیڈر آر ایس باراتھی نے کہاکہ ایچ راجا کو ایم کرونا ندھی کے بارے میں کچھ بھی کہنے کا حق نہیں ہے۔ کیونکہ انہوں نے خود کنی موجھی کو تمل ناڈو اسمبلی میں اپنی بیٹی کا اعتراف کیا ہے۔

پروہت پر الزام ہیں کہ ان کے تعلقات ایک اسسٹنٹ پروفیسر نرملا دیوی سے ہیں۔ حال ہی میں ایک ٹیپ سامنے آیا تھا، جس میں نرملا دیوی دیوانگ آرٹس کالج کے طلبا سے کہہ رہی ہیں کہ بہتر نمبر چاہئے تو اوپر کے افسروں کے ساتھ ایڈجسٹ کریں۔ دیوانگ کالج، مدورئی کامراج یونیورسٹی سے ملحق ہے جس کے چانسلر گورنر ہونے کے ناطے بنواری لال پروہت ہیں۔
First published: Apr 18, 2018 09:47 PM IST