ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

عازمین حج کو 2.68 کروڑ روپئے کا دھوکہ دینے کے الزام میں کنڑاداکارہ گرفتار

بنگلور : کنڑا اداکارہ ماریا سوسائیراج نے اپنی بزنس پارٹنر ممبئی کی ساکن پرومیتا چکرورتی کے ساتھ جو مفرور ہے چند ماہ قبل ودودرا میں پیرا پان گروپ کے بینر کے تحت ایک ائیر ٹکٹ بکنگ ایجنسی کھولی تھی۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 09, 2015 06:11 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عازمین حج کو 2.68 کروڑ روپئے کا دھوکہ دینے کے الزام میں کنڑاداکارہ گرفتار
بنگلور : کنڑا اداکارہ ماریا سوسائیراج نے اپنی بزنس پارٹنر ممبئی کی ساکن پرومیتا چکرورتی کے ساتھ جو مفرور ہے چند ماہ قبل ودودرا میں پیرا پان گروپ کے بینر کے تحت ایک ائیر ٹکٹ بکنگ ایجنسی کھولی تھی۔

بنگلور : کنڑا اداکارہ ماریا سوسائیراج نے اپنی بزنس پارٹنر ممبئی کی ساکن پرومیتا چکرورتی کے ساتھ جو مفرور ہے چند ماہ قبل ودودرا میں پیرا پان گروپ کے بینر کے تحت ایک ائیر ٹکٹ بکنگ ایجنسی کھولی تھی۔ ماریا سوسائیراج کو جو ممبئی کی اعلی شخصیت نیرج گروور قتل معاملہ میں جیل کی سزا کاٹ چکی ہے ،ودورا میں عازمین حج کو مبینہ طور پر 2.68 کروڑ روپئے کا دھوکہ دینے کے الزام پر سٹی پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے ۔


ماریا نے قبل ازیں گجرات ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی عرضی پیش کی تھی لیکن ان کی عرضی چہارشنبہ کو مسترد کردی گئی ۔ 35 سالہ اداکارہ کو کرناٹک کے شہر میسور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا اور انہیں ودودرا پولیس کے حوالہ کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے ۔


احمد آباد کرائم برانچ کے پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ ماریا نے اپنی بزنس پارٹنر پارومیتا چکرورتی کے ساتھ جو ممبئی کی ساکن ہے اور مفرور ہے مقامی عازمین حج کیلئے ودود میں ایر ٹکٹ بکنگ ایجنسی کھولی ہے تاہم انہوں نے ان ٹکٹوں کو منسوخ کرنے کے بعد 2.68 کروڑ روپئے مالیتی ریفنڈس اپنی جیب میں ڈال لئے ہیں ۔ ان کے خلاف عائد کردہ شکایت میں یہ بات بتائی گئی ۔


شکایت کی بنیاد پر ان کے خلاف دھوکہ دہی کا ایک معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس نے اداکارہ اور چکرورتی کیلئے ایک تلاشی مہم شروع کی ہے ماریا کو ایک ٹی وی پروڈیوسر گروور کے قتل میں ملوث ہونے کیلئے 2008 میں ممبئی پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ انہیں ایک عدالت کی جانب سے 3 سال کی جیل کی سزا سنائی گئی تھی جس نے ان کو معاملہ کے ثبوت مٹانے کا قصوروار ٹھہرایا ۔ گروور کو ماریا کے ممبئی فلائٹ میں ہلاک کردیا گیا تھا ۔ وہ اپنی سزا کاٹنے کے بعد جولائی 2011 میں جیل سے رہا ہوئی ہیں ۔

First published: Oct 09, 2015 06:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading