ہوم » نیوز » وطن نامہ

60 سالہ کراٹے کوچ نے لڑکی کو ایک سال سے بنا رہا تھا ہوس کا شکار، بچی نے کی خودکشی کی کوشش تو ایسے کھلا راز

Rape in Faridabad: تقریبا 60 سال کے کراٹے کوچ (Karate Coach) نے اس کے پاس کراٹے سیکھنے آرہی ایک 14 سالہ لڑکی کو ہی اپنی ہوس کا شکار بنا ڈالا۔.

  • Share this:
60 سالہ کراٹے کوچ  نے لڑکی کو ایک سال سے بنا رہا تھا ہوس کا شکار، بچی نے کی خودکشی کی کوشش تو ایسے کھلا راز
Rape in Faridabad: تقریبا 60 سال کے کراٹے کوچ (Karate Coach) نے اس کے پاس کراٹے سیکھنے آرہی ایک 14 سالہ لڑکی کو ہی اپنی ہوس کا شکار بنا ڈالا۔.

دہلی سے متصل فریدآباد میں گرو اور اسٹوڈینٹ کی مریادہ کو شرمسار کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں تقریبا 60 سال کے کراٹے کوچ (Karate Coach) نے اس کے پاس کراٹے سیکھنے آرہی ایک 14 سالہ لڑکی کو ہی اپنی ہوس کا شکار بنا ڈالا۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ کراٹے کوچ گزشتہ ایک سال سے اس کے ساتھ زبردستی بار ۔ بار یہ غلط کام کر رہا تھا اور شادی کرنے دباؤ بھی بنا رہا تھا۔ اب جب وہ ان حرکتوں سے تنگ ہو گئی تو اس نے خودکشی کرنے جیسا قدم اٹھایا۔ فی الحال چائلڈ ویلفیئر کمیٹی یعنی CWC کی شکایت پر پولیس نے پوکسو ایکت اور دیگر دفعات کے تحت معامل درک کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور آگے کی کارروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔


معاملہ 23 جون تقریبا 3 بجے کا ہے جب چائلڈ ویلفیئر کمیٹی یعنی CWC کو فون آیا کہ ایک معصوم ایک گندے نالے میں کود گئی ہے۔ اس کو کودتے دیکھ کر آس پاس کے موجود لوگوں نے نالے میں چھلانگ لگاکر معصوم کو خراب حالت میں باہر نکالا اور CWC کی ٹیم کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی ٹیم نے فورا پولیس کو اطلاع دی اور بچی کو علاج کیلئے سول اسپتال میں داخل کرایا۔


ملزم کوچ گرفتار۔۔

علاج کے دوران بچی نے بتایا اپنے ساتھ کوچ کے ذریعے ایک سال سے کئے جا رہے ریپ اور دباؤ کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد CWC کی ٹیم نے بچی کے درج کئے بیانات کی بنیاد پر پولیس کو تحریری شکاید دی جس کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور آگے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

بچی نے زہریلی اشیا بھی کھائی
وہیں پولیس کے مطابق CWC کی ٹیم کو بچی سے بات کرنے پر پتہ لگا کہ نالے میں کودنے سے پہلے بچی نے کوئی زہریلی اشیا بھی کھائی تھی جس کے چلتے اب فریدآباد کے سول اسپتال سے بچی کو دہلی کے سفدر گنج اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 29, 2021 09:59 AM IST