உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انتقال کے پانچ ماہ بعد بھی کرناٹک اردو اکیڈمی کی ویب سائٹ پر ڈاکٹرفوزیہ چودھری ہی ہیں صدر

    رناٹک اردو اکیڈمی خواب غفلت میں ہے۔ اردواکیڈمی کی ویب سائٹ کے مطابق اب بھی مرحومہ فوزیہ چودھری ہی اکیڈمی کی صدر ہیں جبکہ ان کے انتقال کو پانچ ماہ سے زائد کاعرصہ گزر چکا ہے

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      بنگلورو : کرناٹک اردو اکیڈمی خواب غفلت میں ہے۔ اردواکیڈمی کی ویب سائٹ کے مطابق اب بھی مرحومہ فوزیہ چودھری ہی اکیڈمی کی صدر ہیں جبکہ ان کے انتقال کو پانچ ماہ سے زائد کاعرصہ گزر چکا ہے۔
      کرناٹک اردواکیڈمی کا کام کاج گزشتہ چند مہینوں سے سست روی کا شکار ہے۔ اس کا واضح ثبوت اکیڈمی کی ویب سائٹ ہے۔ اکیڈمی کی سابق چیئرپرسن ڈاکٹرفوزیہ چودھری کوانتقال کرگئے پانچ ماہ گزر چکے ہیں ، لیکن ویب سائٹ کے مطابق اکیڈمی کی چیئرپرسن اب بھی ڈاکٹر فوزیہ چودھری ہی ہیں۔
      اتنا ہی نہیں اکیڈمی نےفوزیہ چودھری کی صدارت میں سالانہ ایوارڈ کا اعلان کیاتھا۔ تقریبا 6 ماہ مکمل ہوچکےہیں ، لیکن اکیڈمی نے اب تک منتخب ادیبوں کو ایوارڈ نہیں دئے گئے ہیں۔ بنگلورو کےادیب اورفنکارموجودہ اردواکیڈمی کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہارکررہے ہیں۔

      karnatka urdu academy (2)

      خیال رہے کہ چند دنوں پہلے ای ٹی وی اردو نے اکیڈمی کی دو اسکیموں کے ٹھپ پڑنے کی خبرنشر کی تھی۔ اس کے بعد اکیڈمی حرکت میں آئی اور موبائل لائبریری اوراردو ڈی ٹی پی اسکیموں کواکیڈمی نے دوبارہ بحال کیاگیا ۔
      First published: