உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک اردو اکیڈمی : موبائل لائبریری وین کے غلط استعمال کے الزام پر چیئرمین نے پیش کی وضاحت

    کرناٹک اردو اکیڈمی کے موبائل لائبریری کی وین کو ذاتی مقاصد کیلئےاستعمال کئے جانے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

    • Share this:
      بنگلورو : کرناٹک اردو اکیڈمی کے موبائل لائبریری کی وین کو ذاتی مقاصد کیلئےاستعمال کئے جانے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔تاہم اس معاملہ میں اردو اکیڈمی کے رجسٹرار سراج احمد خالد نےآج وضاحت پیش کی۔ سراج احمد خالد کا کہنا ہے کہ اردوموبائل لائبریری کا کہیں بھی غلط استعمال نہیں ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ دفتر کی ہی چند ضروری چیزوں کولے جانے کیلئے لائبریری وین کا کچھ وقت کیلئے استعمال کیاگیا۔ لیکن اس معاملےکو بہانہ بنا کر چند افراد نے افواہیں پھیلائی ہیں۔
      رجسٹرار نے کہاکہ اردو موبائل لائبریری معمول کے مطابق اپنا کام کاج کررہی ہے۔ مسجدوں، اسکولوں اور بنگلورو کے آس پاس کے علاقوں کا دورہ کررہی ہے۔ لہذا ذاتی مقاصد یا وین کے ناجائز استعمال کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
      First published: