உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اردو زبان میں شروع کئے جائیں پیشہ وارانہ کورس: اسلم جمشید پوری

    بنگلورو۔ کرناٹک اردواکیڈمی کےتحت ’’ان سےملئے‘‘ پروگرام  کا سلسلہ جاری ہے۔

    بنگلورو۔ کرناٹک اردواکیڈمی کےتحت ’’ان سےملئے‘‘ پروگرام کا سلسلہ جاری ہے۔

    بنگلورو۔ کرناٹک اردواکیڈمی کےتحت ’’ان سےملئے‘‘ پروگرام کا سلسلہ جاری ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بنگلورو۔ کرناٹک اردواکیڈمی کےتحت ’’ان سےملئے‘‘ پروگرام  کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کڑی کے تحت منعقدہ پروگرام میں میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کےشعبہ اردو کے صدر اسلم جمشید پوری نے شرکت کی۔  اسلم جمشید پوری نے اردو کی موجودہ صورتحال پرگفتگو کی۔ اُنہوں نےکہا کہ اردو کو صرف ادب تک محدود نہ رکھا جائے۔ اردو کوروزگار سے جوڑنے کے لیے اردو زبان میں بھی پیشہ وارانہ کورسس شروع کیے جائیں۔


      اسلم جمشید پوری نے کہا کہ مارکٹینگ، میڈیا منیجمنٹ کے ڈپلومہ کورسس اردو زبان میں  شروع کیے جاسکتے ہیں۔ اس کےلیے اردو تنظیموں اور اکیڈمیوں کو پہل کرنی چاہئے ۔ غور طلب ہے کہ اردو کو اب تک ہندوستان میں روزگار کے طور پر اردوصحافت ، اردو مدرسوں میں ٹیچنگ تک محدود سمجھا جاتا رہا ہے۔ ایسے میں اسلم جمشید پوری کے خیالات کافی اہم ہیں۔

      First published: