உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک میں یکم مارچ سے سالانہ امتحانات کا آغاز، بنگلورو کے الامین کالج میں پی یوسی دوم کے طلبا کیلئے تقریب منعقد ہوئی

    کرناٹک میں یکم مارچ سے پی یوسی دوم اور21مارچ سے ایس ایس ایل سی کے امتحانات کا آغاز ہورہاہے۔ بنگلورو کے الامین کالج میں پی یوسی دوم کے طلبا کیلئے تقریب منعقد ہوئی۔

    کرناٹک میں یکم مارچ سے پی یوسی دوم اور21مارچ سے ایس ایس ایل سی کے امتحانات کا آغاز ہورہاہے۔ بنگلورو کے الامین کالج میں پی یوسی دوم کے طلبا کیلئے تقریب منعقد ہوئی۔

    کرناٹک میں یکم مارچ سے پی یوسی دوم اور21مارچ سے ایس ایس ایل سی کے امتحانات کا آغاز ہورہاہے۔ بنگلورو کے الامین کالج میں پی یوسی دوم کے طلبا کیلئے تقریب منعقد ہوئی۔

    • Share this:
      کرناٹک میں یکم مارچ سے پی یوسی دوم اور21مارچ سے ایس ایس ایل سی کے امتحانات کا آغاز ہورہاہے۔ بنگلورو کے الامین کالج میں پی یوسی دوم کے طلبا کیلئے تقریب منعقد ہوئی۔ مولانا محمد شاکر اللہ رشادی کی دعاؤں کے ساتھ طلبائ میں ہال ٹکٹ تقسیم کئے گئے۔ امتحانات کا نام لیتے ہی اکثر طلبا دباؤ اور تناؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ لیکن اساتذہ کہتے ہیں کہ طلبا سب سے پہلے خوف اور گھبراہٹ کو اپنے دلوں سے باہر نکالیں۔ امتحانات کا مقابلہ ہمت،اعتماداور خوشی کے ساتھ کریں۔
      الامین پی یو کالج کے پرنسل نواب پاشاہ نےکہاکہ امتحانات کے قریب آتے ہی طلبا کو چاہئے کہ وہ اب تک پڑھ چکے تمام اسباب کا سرسری طور پر ریوژن کریں یعنی ذہن نشین اسباب پرنظرثانی کریں۔ریوژن کے بعد وقت ہوتو مطالعہ سے رہ گئے اسباب کا جائزہ لیں۔ پروفیسر رمیش کہتے ہیں کہ طلبائ امتحانات کی تیاری کے دوران اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ کم سے کم پانچ گھنٹے کی نیند کریں۔ تازہ دم رہیں۔ امتحان ہال میں وقت کے مطابق داخل ہوں۔ سوالات کا پرچہ ملتے ہی،پرچے کو سرسری طور پر پڑھیں۔ ازبرسوالات کے جواب سب سے پہلے دیں۔ ہرممکن کوشش کریں کہ ہرسوال کاجواب صاف اور خوشخط طریقہ سے دیاجائے۔
      تقریب میں الامین ادارے کے سکریٹری سبحان شریف نے امتحانات میں حصہ لینے والے طلبائ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نےکہاکہ الامین ایجوکیشنل سوسائٹی آنے والے تعلیمی سال سے طلبا کونیٹ کی مفت کوچنگ فراہم کریگی۔ بنگلورو کے الامین کیمپس میں کوچنگ سینٹر شروع کیاجائےگا۔ پی یوسی کے طلبائ امتحانات کے فورا بعد نیٹ کی کوچنگ کیلئے الامین کالج سے رجوع ہوسکتے ہیں۔
      krntk
      اس موقع پر این سی سی کی طالبہ نادرہ بانو کو خصوصی تہنیت پیش کی گئی۔ نادرہ بانو نے حال ہی میں دہلی میں یوم جمہوریہ کے پریڈ میں شرکت کرتے ہوئے قومی سطح پرالامین کالج کی نمائندگی کی تھی۔
      First published: