فہر ست رائے دہندگان سے ایک لاکھ 38ہزار ناموں کو حذف کرنے کا الزام
ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرنے والوں میں اے آئی سی سی کے سکریٹری این ایس بوس راجو، دیونا نائیک،ڈاکٹر رزاق استاد، عبدالکریم، جاوید الحق، جئے انا، ردرپا انگڑی کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرنے والوں میں اے آئی سی سی کے سکریٹری این ایس بوس راجو، دیونا نائیک،ڈاکٹر رزاق استاد، عبدالکریم، جاوید الحق، جئے انا، ردرپا انگڑی کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔
کرناٹک کے رائچور میں کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے ضلع کے 7 اسمبلی حلقوں کی فہرست رائے دہندگان میں بغیر کسی وجہ واطلاع کے ایک لاکھ 38 ہزار ووٹرس کے ناموں کو حذف کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ بی وی نائیک کی قیادت میں پارٹی لیڈروں پر مشتمل ایک نے رائچور ضلع ڈپٹی کمشنر راج شیکھر نائیک سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرنے والوں میں اے آئی سی سی کے سکریٹری این ایس بوس راجو، دیونا نائیک،ڈاکٹر رزاق استاد، عبدالکریم، جاوید الحق، جئے انا، ردرپا انگڑی کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔
اس موقع پر کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے حذف شدہ تمام ناموں کو جلد سے جلد ووٹر لیسٹ میں شامل کرنے کی مانگ کی۔ کانگریس لیڈروں نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ سرکاری حکام کی جانب سے ہوئی ان غلطیوں کو سدھارتے ہوئے اس سلسلے میں جانچ کرواکر تمام اہل رائے دہندوں کے ناموں کی دوبارہ شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ وفد نے آن لائن درخواست داخل کرنے میں پیش آرہی تکنیکی خامیوں کو دور کرنے اور نظر ثانی کے لئے 8نومبر تک دی گئی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ عام آدمی پارٹی سرفہرست، جانیں کس وارڈ سے کون جیتا، جانئے مکمل تفصیل
وہیں دوسری جانب سے رائچور ضلع ڈپٹی کمشنر راج شیکھر نائیک نے تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے علاوہ دیگر مسائل کو حل کرنے کے تعلق سے متعلقہ عہدیداروں سے بات چیت کرنے کا یقین دلایا۔ ووٹر لیسٹ میں بڑے پیمانے پر ناموں کو حذف کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد لوگوں میں کافی غم وغصہ دیکھا جارہا ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔