உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ۔"چامنڈیشوری اور بادامی حلقوں میں کامیابی کی وزیراعلی سدارامیا کی کوئی بھی حکمت عملی نہیں کرے گی کام "۔

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    جے ڈی ایس کے ریاستی صدر ایچ ڈی کماراسوامی نے کہا ہے کہ رقم اور ذات کی بنیاد پر سیاست کی مدد کے ذریعہ 12مئی کو ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں چامنڈیشوری اور بادامی دونوں حلقوں میں کامیابی کی وزیراعلی سدارامیا کی حکمت عملی کام نہیں کرے گی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      میسورو: جے ڈی ایس کے ریاستی صدر ایچ ڈی کماراسوامی نے کہا ہے کہ رقم اور ذات کی بنیاد پر سیاست کی مدد کے ذریعہ 12مئی کو ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں چامنڈیشوری اور بادامی دونوں حلقوں میں کامیابی کی وزیراعلی سدارامیا کی حکمت عملی کام نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ چامنڈیشوری حلقہ سے ناکامی کے خوف سے ہی سدارامیا بادامی حلقہ سے بھی امیدوار بنے ہیں۔
      انہوں نے جے ڈی ایس اور بی جے پی دونوں کے ایک ہی سکے کے دو رخ ہونے سے متعلق سدارامیا کی جانب سے لگائے گئے الزام کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ سدارامیا ذات کا خراب کارڈکھیل رہے ہیں۔انہوں نے یدی یورپا کے بیٹے کو مقابلہ نہ کروانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔یہ واضح ہے کہ بی جے پی اور کانگریس کی اندرونی مفاہمت ہوچکی ہے۔اس سے ورونا حلقہ میں جے ڈی ایس کو مدد ملے گی۔
      انہوں نے کہاکہ سدارامیا اپنے خود کے طبقہ کے لیڈروں کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ کیرل ریاست کو بڑے پیمانہ پر ریت کی اسمگلنگ کی گئی ہے حالانکہ ریاستی حکومت کو بیت الخلاوں کی تعمیر کے لئے بھی ریت حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے کرناٹک کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس اور بی جے پی کی حکمرانی سے ریاست کے عوام مایوس ہوچکے ہیں، اسی لئے اس مرتبہ عوام جے ڈی ایس کو کامیاب بنائیں گے۔
      First published: