نئی دہلی: کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ پہلے تین گھنٹوں کے رجحانات کے بعد جنوبی ہند کی اس ریاست کی طاقت کانگریس کے ہاتھ میں آتی دکھائی دے رہی ہے۔ تقریباً تمام ٹی وی چینلوں نے اپنے رجحانات میں کانگریس کو اقتدار کی دہلیز پار کرتے ہوئے پایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی صرف 70 سے 75 سیٹوں کے درمیان نظر آرہی ہے۔ وہیں جے ڈی ایس کی حالت 25 سے 30 سیٹوں کے درمیان دکھائی دے رہی ہے۔
نیوز 18 ہندی کے ابتدائی رجحانات میں کانگریس پارٹی اکثریت کے اعداد و شمار کے کافی قریب تھی۔ تقریباً تین گھنٹے کی گنتی کے بعد، نیوز 18 نے کانگریس کو رجحانات میں 113 کا جادوئی ہندسہ عبور کرتے پایا۔ کانگریس اس وقت 116 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ بی جے پی 74 سیٹوں پر آگے ہے۔ جے ڈی ایس کو 27 ایم ایل اے اور دیگر کو 7 ایم ایل اے ملتے نظر آرہے ہیں۔
نیوز چینل TV9 بھارت ورش کانگریس کو 117 سیٹوں پر آگے دکھا رہا ہے۔ ساتھ ہی اس نے بی جے پی کو 73 اور جے ڈی ایس کو 28 سیٹوں پر آگے دکھایا ہے۔ ہندی نیوز چینل زی نیوز کانگریس کو 117 سیٹوں پر آگے دکھا رہا ہے جبکہ بی جے پی 73 سیٹوں پر آگے ہے۔ زی نیوز نے جے ڈی ایس کو 28 سیٹوں پر آگے دکھایا ہے۔ آج تک نے 224 میں سے کانگریس کو 119 اور بی جے پی کو 72 سیٹیں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے :
خطرناک ہواسمندری طوفان 'موچا'، 3دن کا ریڈالرٹ، شمال مشرقی ریاستوں میں شدیدبارشوں کا انتباہآپس میں جھگڑیں عتیق اور اشرف کی بیویاں، کیا ہے شائستہ پروین اور زینب کے درمیان کا تنازعہ؟آپ کو بتادیں کہ کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی تمام سیٹوں کے لیے 10 مئی کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ ریاست میں 224 ممبران اسمبلی ہیں۔ اکثریت کے لیے 113 نشستیں درکار ہیں۔ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں ملی۔ اس وقت معلق اسمبلی کی تصویر بنی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔