உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک اسمبلی انتخابات : وزیر اعلی سدا رمیا نے پی ایم مودی کی انتخابی ریلیوں کو بتایا کامیڈی شو

    کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا نے وزیر اعظم نریندرمودی کی ریاست میں کی گئی 21انتخابی ریلیوں کو ’ کامیڈی شو‘قراردیاہے ۔

    کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا نے وزیر اعظم نریندرمودی کی ریاست میں کی گئی 21انتخابی ریلیوں کو ’ کامیڈی شو‘قراردیاہے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا نے وزیر اعظم نریندرمودی کی ریاست میں کی گئی 21انتخابی ریلیوں کو ’ کامیڈی شو‘قراردیاہے ۔ کانگریس صدر راہل گاندھی کے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود مسٹر سدارمیانے آج کہا کہ مسٹر مودی اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے دیگر رہنما دوسری پارٹی کے لیڈروں کے خلاف بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں اور جھوٹ پھیلارہے ہیں ۔
      انھوں نے کہا کہ وہ حکومت کی ناکامیوں کو نمایاں کرنے کےبجائے لوگوں کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں ۔یہ لوگ اصل موضوعات سے گریز کر رہے ہیں جولوگوں کے سامنے لائے جانے چاہئیں ۔وہ مخالف پارٹیوں کے لیڈروں پر ذاتی حملے کررہے ہیں ۔
      انھوں نے کہا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران بی جے پی لیڈروں پر ذاتی حملے کبھی نہیں کرتے ۔کرناٹک کے لوگ بہت سمجھدار ہیں اور وہ بی جےپی کے جھوٹ پر کبھی بھروسہ نہیں کریں گے ۔ریاست میں کوئی حکومت مخالف لہر نہیں ہے اور ریاستی حکومت کے لوگوں تک راست پہنچ بنانے والے پروگراموں سے عوام واقف ہیں ۔حکومت کو لوگوں کا اعتماد حاصل ہے ۔
      First published: