ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کرناٹک اسمبلی انتخابات : کانگریس نے میہول چوکسی کے وکیل کا ٹکٹ کاٹا ، دو سیٹوں سے لڑیں گے سدا رمیا

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے اپنے 11 امیدواروں کی آخری فہرست آج جاری کردی، جس میں وزیر اعلی سدارمیا کا نام بھی شامل ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 22, 2018 04:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کرناٹک اسمبلی انتخابات : کانگریس نے میہول چوکسی کے وکیل کا ٹکٹ کاٹا ، دو سیٹوں سے لڑیں گے سدا رمیا
سدا رمیا ۔ فائل فوٹو

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے اپنے 11 امیدواروں کی آخری فہرست آج جاری کردی، جس میں وزیر اعلی سدارمیا کا نام بھی شامل ہے۔ کانگریس کے 11 امیدواروں پر مشتمل یہ دوسری حتمی فہرست ہے ، جن میں پہلی فہرست کے پانچ امیدواروں کو تبدیل کرکے نئے امیدوار شامل کئے گئے ہیں۔

اس فہرست میں وزیر اعلی سدارمیا کا نام بھی شامل ہے، جو پہلی فہرست میں اعلان کئے گئے ڈاکٹر دیوراج پاٹل کی جگہ پر باڈامی حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔ جبکہ ایچ پی راجیش کو محترمہ کے ایل پشپا کی جگہ جگلور ایس ٹی سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس فہرست میں ٹیپتور، مالیشورم اور مادھیری حلقوں کے امیدوار بھی بدلے گئے ہیں۔

ریاست کی 224 رکنی اسمبلی کے لئے 12 مئی کو ووٹنگ ہوگی اور 15 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔


First published: Apr 22, 2018 04:41 PM IST