ہوم » نیوز » امراوتی

کرناٹک اسمبلی انتخابات: کمارا سوامی ہیں سب سے امیر وزیراعلیٰ امیدوار

میسور: جنتا دل (سیکولر) کے لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی آئندہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں سب سے مالدار وزیراعلیٰ عہدے کے امیدوار ہیں۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کرناٹک اسمبلی انتخابات:  کمارا سوامی ہیں سب سے امیر وزیراعلیٰ امیدوار
میسور: جنتا دل (سیکولر) کے لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی آئندہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں سب سے مالدار وزیراعلیٰ عہدے کے امیدوار ہیں۔

میسور: جنتا دل (سیکولر) کے لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی آئندہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں سب سے مالدار وزیراعلیٰ عہدے کے امیدوار  ہیں۔ اس کے بعد کانگریس کے موجودہ وزیر اعلیٰ سدا رمیا اور پھر بی جے پی کی ریاستی  سربراہ بی ایس یدی یورپا کی باری آتی ہے۔


کمار سوامی سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے بیٹے ہیں۔ الیکشن کے حلف نامے کے مطابق کمار سوامی کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد 43 کروڑ روپئے ہیں۔ سال 2013 میں انہوں نے 16 کروڑ روپئے کی جائیداد اعلان کیا تھا۔


حلف نامے میں کمار سوامی کی بیوی نے 124 کروڑ روپئے کے جائیداد اعلان کیا، جو 2013 کے مقابلے 20 کروڑ روپئے زیادہ ہے۔ جے ڈی (ایس) کے ریاستی سربراہ اور ان کی بیوی نے 2.9 کروڑ اور 8.1 کروڑ روپئے کی ذمہ داریوں کے بارے میں بھی بتایا ہے۔


سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی اس الیکشن میں دو سیٹوں سے قسمت آزما رہے ہیں، اس میں راما نگر اور چنپنتا شامل ہے۔ سال 2013 میں انہیں راما نگر سے 40,000 ووٹوں سے جیت حاصل ہوئی تھی۔ جبکہ گذشتہ بار چنپنتا میں ان کی بیوی انیتا کمار سوامی سماجوادی پارٹی کی موجودہ ممبراسمبلی یوگیشورا کے خلاف شکست سے دو چار ہوئی تھیں۔

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رمیا اور ان کے اہل خانہ کے پاس تقریباً 20 کروڑ روپئے کی جائیداد ہے۔ جمعہ کو پرچۂ نامزدگی داخل کرنے والے وزیراعلیٰ سدا رمیا نے 11.20 کروڑ روپئے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کی بیوی پاروتی نے 7.60 کروڑ روپئے کی جائیداد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ہندوغیر متفرق خاندان (ایچ یو ایف) کے تحت 1.55 کروڑ روپئے کی جائیداد کا بھی اعلان کیاہے۔ یدی یورپا نے 4.09 کروڑ روپئے کی جائیداد کا اعلان کیاہے جبکہ 2013 میں انہوں نے 5.8 کروڑ روپئے کا اعلان کیاتھا۔

 
First published: Apr 21, 2018 01:15 PM IST