உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک اسمبلی انتخابات : وزیر اعظم مودی نے کہا : کانگریس سلطانوں کی جینتی منانے میں آگے

    وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ ووٹ بینک کی سیاست میں ملوث ہے اور عوام کے حقوق کے لئے لڑنے والوں کے بجائے سرزمین کے دشمنوں کاجشن منارہی ہے۔

    وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ ووٹ بینک کی سیاست میں ملوث ہے اور عوام کے حقوق کے لئے لڑنے والوں کے بجائے سرزمین کے دشمنوں کاجشن منارہی ہے۔

    وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ ووٹ بینک کی سیاست میں ملوث ہے اور عوام کے حقوق کے لئے لڑنے والوں کے بجائے سرزمین کے دشمنوں کاجشن منارہی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      چتردرگ(کرناٹک) : وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ ووٹ بینک کی سیاست میں ملوث ہے اور عوام کے حقوق کے لئے لڑنے والوں کے بجائے سرزمین کے دشمنوں کاجشن منارہی ہے۔انہوں نے اوناکے اوباوا کی جانبازی کی ستائش کی ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اس خاتون کو بھول گئی۔اس خاتون نے سلطانوں کامقابلہ کیا تھا۔اس کے بجائے کانگریس سلطانوں کی جینتی مناتی ہے۔کانگریس نے چتردرگ کے عوام کی توہین کی ہے۔ انہوں نے ٹیپو سلطان کا نام لئے بغیر کہا کہ کانگریس کے لیڈروں کو دیکھئے ،وہ یہ نہیں جانتے کہ کس کو یاد رکھنا چاہئے اور کس کا جشن منانا چاہئے۔وہ سلطانوں کی جینتی منانے میں آگے ہے۔
      انہوں نے کہاکہ یہ چتردرگ کی وہ سرزمین ہے جہاں جئے جوان ، جئے کسان او رجئے وگیان کا نیا نعرہ اسی سرزمین میں جیتا جاگتا تجربہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کو دلتوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔وہ صرف ڈیلنگ کی ہی پرواہ کرتی ہے۔اگر یہ پارٹی بہبود نہیں کرسکتی تو اس کو الواع کہہ دینا چاہئے۔ انہوں نے چتر درگ میں بی جے پی کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ننجالنگپا جو اس سرزمین کے قابل فخر سپوت تھے کی اہانت اس ایک خاندان نے کی جو پارٹی میں آزاد لیڈران کو ابھرتا دیکھ کر برداشت نہیں کرسکی۔
      نجالنگپا نے پنڈت نہرو کی پالیسیوں پر سوال اٹھانے کا جرم کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ چتردرگ جلد ہی سائنس و ٹکنالوجی کا مرکز بنے گا۔یہ فخر کی بات ہے کہ مشن چندریان llکو چتردرگ کے اسرو یونٹ کی جانب سے چھوڑ اجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے امبیڈکر کی توہین کی ۔ہمارے پاس جب صدر جمہوریہ کے انتخاب میں کلیدی رول اداکرنے درکار اعداد تھے تو ہم نے پارٹی کی سیاست نہیں کی ۔ہم نے کلام کو صدر جمہوریہ بنایا۔اس مرتبہ جب ہمارے پاس درکار اعداد تھے تو ہم نے دلت شخص کو صدر جمہوریہ بنایا ۔
      انہوں نے کہا ہے کہ کانگریس آج خود کو بے چین محسوس کر رہی ہے کیونکہ اس سرزمین کے سب سے اعلی دفاتر پر غریب اور عاجزی والے مزاج رکھنے والے افراد کا قبضہ ہے،اسی لئے کانگریس دلت طبقہ کے نام پر گمراہ کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ بی جے پی حکومت کے برسراقتدار آنے پر ریاست کے قبائلی طبقہ کی بہبود کے لئے کام کئے جائیں گے اور درج فہرست ذاتوں وقبائل کے لئے بھی کام کئے جائیں گے۔
      First published: