Karnataka Elections 2023: کرناٹک میں وزیراعظم مودی نے کہا: کانگریس 85 فیصد کمیشن والی پارٹی، لوگوں نے پکڑا اس کا جھوٹ

Karnataka Elections 2023: کرناٹک میں وزیراعظم مودی نے کہا: کانگریس 85 فیصد کمیشن والی پارٹی، لوگوں نے پکڑا جھوٹ

Karnataka Elections 2023: کرناٹک میں وزیراعظم مودی نے کہا: کانگریس 85 فیصد کمیشن والی پارٹی، لوگوں نے پکڑا جھوٹ

PM Narendra Modi in Shivmogga, Karnataka: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں صرف تین دن باقی ہیں، ایسے میں انتخابی تشہیر بھی اب اپنے شباب پر پہنچ چکی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو شیموگہ میں معنقدہ ایک ریلی میں کرناٹک کو یہ یقین دلایا کہ ریاست کی ترقی کے ذریعہ وہ یہاں کے عوام کا قرض چکائیں گے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Karnataka, India
  • Share this:
    بنگلورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات میں صرف تین دن باقی ہیں، ایسے میں انتخابی تشہیر بھی اب اپنے شباب پر پہنچ چکی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو شیموگہ میں معنقدہ ایک ریلی میں کرناٹک کو یہ یقین دلایا کہ ریاست کی ترقی کے ذریعہ وہ یہاں کے عوام کا قرض چکائیں گے ۔ شیموگہ دیہات میں انہوں نے کہا کہ شیموگہ کی اس سرزمین سے میں پورے کرناٹک کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ نے مجھے جو پیار دیا ہے، آپ نے مجھے جو آشیرواد دیا ہے، میں کرناٹک کی ترقی کرکے آپ کا قرض سود سمیت لوٹاوں گا ۔

    وزیراعظم مودی نے کہا کہ کانگریس نے اپنا جھوٹ پھیلانے کیلئے جو ایکوسسٹم بنایا ہے، وہ پچھلے کافی وقت سے کرناٹک میں ایک غبارہ پھلا رہا تھا۔ اس غبارے پر ایک سے بڑھ کر ایک جھوٹی باتیں لکھی ہوئی تھیں، لیکن کرناٹک کے عوام جانتے تھے کہ کانگریس کا ایکو سسٹم خواہ جتنا بڑا غبارہ پھلا لے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔

    وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی حکومت ہماری قدیم ثقافت کے ورثے کو نئی نسل تک لے جانے کے لئے مخلصانہ کام کر رہی ہے۔ لیکن کانگریس حکومتوں نے صرف خوشامد کی سیاست کی۔ کانگریس نے ہمارے عقیدے اور روحانیت کی ہر علامت کو یا تو نامساعد حالت میں چھوڑ دیا ہے یا پھر اسے تنازعات میں رہنے دیا ہے۔

    کانگریس کو 85 فیصد کمیشن والی پارٹی بتاتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی نے کبھی ملک کے نوجوانوں کے بارے میں نہیں سوچا اور یہ بی جے پی کی ہی سرکار ہے، جس کے رہتے ہوئے پچھلے نو سالوں میں ملک میں ہر دو دن میں ایک نیا کالج بنا اور ہر ہفتہ ایک نئی یونیورسٹی بنی ۔

    یہ بھی پڑھئے: سمندری طوفان موچا کی شدت عروج پر، آندھرا پردیش اور اوڈیشہ میں بارش کا الرٹ


    یہ بھی پڑھئے: جموں۔کشمیر میں بڑا حادثہ ٹلا، پلوامہ میں پولیس نے 5سے 6 کلو کا IED برآمد کیا



    انہوں نے کہا کہ کانگریس نے پانچ سالوں میں پرائیویٹ سیکٹر میں 10 لاکھ نوکریاں دینے کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یعنی ہر سال دو لاکھ نوکریاں ۔ کانگریس کا یہ جھوٹ پکڑ لیا گیا ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کس طرح لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: