ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کرناٹک اسمبلی الیکشن: راہل گاندھی 27 اپریل کو جاری کریں گے پارٹی کا انتخابی منشور

کانگریس صدر راہل گاندھی 27 اپریل کو کرناٹک اسمبلی الیکشن کے لئے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کریں گے۔ راہل گاندھی انتخابی تشہیری مہم کے آئندہ مرحلے میں 26اور 27اپریل کو ریاست کا دورہ کریں گے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کرناٹک اسمبلی الیکشن: راہل گاندھی 27 اپریل کو جاری کریں گے پارٹی کا انتخابی منشور
راہل گاندھی ۔ فائل فوٹو

میسور: کانگریس صدر راہل گاندھی 27 اپریل کو کرناٹک اسمبلی الیکشن کے لئے پارٹی کا  انتخابی منشور جاری کریں گے۔ راہل گاندھی انتخابی تشہیری مہم کے آئندہ مرحلے میں 26اور 27اپریل کو ریاست کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ کئی ریلی کو بھی خطاب کریں گے۔


پارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ راہل جی 27 اپریل کو منگلور میں پارٹی کا انتخابی منشور جاری کریں گے۔ عہدیدار نے زیادہ جانکاری دینے سے انکار کردیا۔ حالانکہ یہ بتایا کہ اس میں سبھی طبقات کے لئے کچھ نہ کچھ رہے گا۔


کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے مطابق 26 اپریل کو راہل شمال کنڑ ضلع میں ہوں گے۔ دن میں 12:30 بجے اکولا سٹی میں وہ ایک ریلی کو خطاب کریں گے۔ وہیں دن میں 2:45 بجے کمٹا علاقے میں بھی ان کا پروگرام ہے۔ شام 4 بجے ہونّوار علاقے میں پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ان کا استقبال کریں گے۔ ساتھ ہی وہ بھٹکل میں شام 5:15 بجے ایک عوامی جلسے کو خطاب کریں گے۔


کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے مطابق راہل گاندھی 27 اپریل کو جنوبی کنڑ، کوڈگو اور میسور اضلاع کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس صدر 27 اپریل کو دن میں 11 بجے سے 12:30 بجے کے درمیان جنوبی کنڑ ضلع کے بنٹوال میں عوامی ریلی کو خطاب کریں گے۔ کوڈگو ضلع میں گونکوپل میں وہ دن میں 3:40 بجے ریلی کو خطاب کریں گے۔ اس کے بعد شام 6 بجے وہ میسور میں بھی ایک جلسہ کو خطاب کریں گے۔

کانگریس صدر کچھ مہینوں میں 6 بار کا دورہ کرچکے ہیں۔ کرناٹک میں سبھی 224 سیٹوں کے لئے 12 مئی کو ووٹنگ ہوگی اور 15 مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

 

 

 

 
First published: Apr 25, 2018 10:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading