உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک : بنگلور میں پٹاخوں کی دکان میں دھماکہ ، تین افراد کی موقع پر ہی موت، چار زخمی

    کرناٹک : بنگلور میں پٹاخوں کی دکان میں دھماکہ ، تین افراد کی موقع پر ہی موت، چار زخمی ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    کرناٹک : بنگلور میں پٹاخوں کی دکان میں دھماکہ ، تین افراد کی موقع پر ہی موت، چار زخمی ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے چامراجپیٹ علاقے میں ایک ٹرانسپورٹ آفس میں جمعرات کی تقریباً دوپہر کو پٹاخوں کی دکان میں دھماکہ ہونے سے تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دیگر چار زخمی ہو گئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      بنگلور : کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے چامراجپیٹ علاقے میں ایک ٹرانسپورٹ آفس میں جمعرات کی تقریباً دوپہر کو پٹاخوں کی دکان میں دھماکہ ہونے سے تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دیگر چار زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت فیاض (50)، منوہر (29) اور اسلم (45) کے طور پر ہوئی ہے۔


      پولیس ذرائع کے مطابق فیاض پٹاخوں کی دکان چلاتا تھا، منوہر مال ڈھلائی گاڑی کا ڈرائیور تھا اور اسلم ناگر پیٹ کے پاس نیو تھگرٹپیٹ میں پنچر کی دکان چلا رہا تھا۔ حادثہ صبح تقریباً 11.45 بجے کا ہے اور اس میں تقریباً 10 دوپہیہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

      فائربرگیڈ کے اہلکاروں نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فوراً موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور یہ بھی بات سامنےآئی ہے کہ وہاں پٹاخے کو رکھنےکے لیے کوئی سکیورٹی اتنظام نہیں کیا گیا تھا۔ وہیں فائربرگیڈ کے افسران کو ابھی تک دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو پائی ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: