بنگلورو کی دو بہنوں کا انوکھا کارنامہ، کشیدہ کاری کے ذریعہ قرآن مجید کو پیش کرنے کی کوشش

Youtube Video

Karnataka News: بنگلورو کی بی بی تبسم اور سریا قریشی نے قرآن مجید کو کشیدہ کاری کے ذریعہ خوبصورت، دلکش انداز میں پیش کرنے کی پہل کی ہے، سریا قریشی کی چھوٹی بہن بی بی تبسم پینٹنگ، کڑھائی کا شوق رکھتی ہیں ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Karnataka | Bangalore
  • Share this:
بنگلورو : رمضان کا مقدس مہینہ فرزندان توحید پر سایہ فگن ہے ۔ اس مبارک مہینے کا سب سے بڑا تحفہ قرآن مجید ہے، بنگلورو میں دو بہنوں نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے کہ اللہ تعالٰی کی کتاب کاغذ پر نہیں کپڑے پر تحریر ہورہی ہے۔

بنگلورو کی بی بی تبسم اور سریا قریشی نے قرآن مجید کو کشیدہ کاری کے ذریعہ خوبصورت، دلکش انداز میں پیش کرنے کی پہل کی ہے، سریا قریشی کی چھوٹی بہن بی بی تبسم پینٹنگ، کڑھائی کا شوق رکھتی ہیں، دھاگے سے پہلے انہوں نے قرآن کی آیتوں کے طغرے، فن پارے بنائے، اس کے بعد بی بی تبسم کو خیال آیا کہ کیوں نہ مکمل قرآن کی کشیدہ کاری کی جائے، لہذا تبسم اور ان کی بڑی بہن سریا قریشی نے ایک عالم دین کی رہنمائی میں تین سال قبل کڑھائی کا کام شروع کیا ۔ اب تک انہوں نے اٹھارہ پارے مکمل کرلئے ہیں، چھے چھے پاروں پر مشتمل تین جلدیں انہوں خود بائنڈنگ کرتے ہوئے تیار کی ہیں، اپنے اس کام پر یہ دونوں بہنیں اتنی خوش ہیں کہ انہیں ساری دنیا کی خوشی، چین و سکوں میسر ہوا ہے۔

یہ دونوں بہنیں اپنی گھریلو ذمہ داری ادا کرتے ہوئے اس کام کو انجام دے رہی ہیں، چھوٹی بہن تبسم سیس پنسل سے زیر و زبر کے ساتھ آیتیں تحریر کرتی ہیں اس کے بعد دونوں بہنیں مل کر کڑھائی کرتی ہیں، ان دونوں خواتین کو گھر والوں کا مکمل تعاون حاصل رہتا ہے۔

قرآن شریف کی مکمل کشیدہ کاری کے بعد یہ دونوں بہنیں اس نایاب نسخہ کو مدینہ منورہ کی لائبریری روانہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ قرآن شریف کی تلاوت میں جو لطف حاصل ہوتا ہے اس سے کہیں زیادہ قرآن مجید کو تحریر کرنے میں ملتا ہے ۔

یہ بھی پڑھئے: کورونا کے بڑھتے معاملات نے بڑھائی تشویش، 10۔11 اپریل کو ملک بھر میں ماک ڈرل


یہ بھی پڑھئے: راہل گاندھی کے الزامات پر بی جے پی کا جوابی حملہ، روی شنکر نے کہا : پسماندوں کی توہین کی



ان کی یہ کوشش دیگر گھریلو خواتین کیلئے مثال اور نمونہ ہے کہ اپنے وقت کا صحیح استعمال کرتے ہوئے خواتین گھروں کی چار دیواری میں رہ کر ایک کارنامہ انجام دے سکتی ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published: