اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کرناٹک میں ٹیپو جینتی کے خلاف بی جے پی کا ریاست گیر احتجاج ، گرفتاریاں دیں

    فوٹو : اے این آئی ۔

    فوٹو : اے این آئی ۔

    کرناٹک میں 10 نومبر کو ٹیپو جینتی منانے کی جہاں زبردست تیاریاں کی جا رہی ہیں وہیں بی جے پی کے سینکڑوں کارکنوں نے حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت میں پوری ریاست میں جمعہ کو گرفتاریاں دیں ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      کرناٹک میں 10 نومبر کو ٹیپو جینتی منانے کی جہاں زبردست تیاریاں کی جا رہی ہیں وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینکڑوں کارکنوں نے حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت میں پوری ریاست میں جمعہ کو گرفتاریاں دیں ۔ بی جے پی کارکنوں نے پوری ریاست میں جگہ جگہ دھرنا دیا اور جنتا دل (ایس) -کانگریس اتحاد حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
      بی جے پی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی آر اشوک کی قیادت میں یہاں دارالحکومت میں تحریک چلائی گئی۔ اسی طرح تمام ضلع کواٹر میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔


      ضلع کوڈاگوکے مدیکیری میں اسمبلی کے سابق صدر کے جی بوپيا نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹیپو جینتی منانے کے حکومت کے فیصلے کی سخت تنقید کرتے ہوئے اسے کوڈاگو کے لوگوں کے مفادات کے خلاف بتایا ۔انہوں نے 19 ویں صدی کے جنگی سورما ٹیپو سلطان کو كوڈاگو میں ہزاروں لوگوں کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
      First published: