کرناٹک : یدی یورپا آج دے سکتے ہیں استعفی ، پرہلاد جوشی اور نرانی وزیراعلی کی ریس میں سب سے آگے

Karnataka Politics Update: وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا  (BS Yediyurappa)  کے بعد کرناٹک (Karnataka) کا اگلا وزیر اعلی کون ہوگا ، اس کو لے کر بی جے پی  (BJP) اعلی قیادت نے ابھی تک کسی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے ۔

Karnataka Politics Update: وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا (BS Yediyurappa) کے بعد کرناٹک (Karnataka) کا اگلا وزیر اعلی کون ہوگا ، اس کو لے کر بی جے پی (BJP) اعلی قیادت نے ابھی تک کسی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے ۔

Karnataka Politics Update: وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا (BS Yediyurappa) کے بعد کرناٹک (Karnataka) کا اگلا وزیر اعلی کون ہوگا ، اس کو لے کر بی جے پی (BJP) اعلی قیادت نے ابھی تک کسی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے ۔

  • Share this:
    بنگلورو : کرناٹک میں گزشتہ کافی وقت سے قیادت کی تبدیلی کی بحث کے درمیان آج ریاست کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا اپنے عہدہ سے استعفی دے سکتے ہیں ۔ یدی یورپا کے بعد کرناٹک کا اگلا وزیر اعلی کون ہوگا ، اس کو لے کر بی جے پی اعلی قیادت نے ابھی تک کسی نام کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ حالانکہ وزیر اعلی یدی یورپا نے کچھ دن پہلے ہی اشارہ دیدیا تھا کہ اب کچھ دن ہی وہ کرناٹک کے وزیر اعلی رہیں گے ، اس کے بعد پارٹی انہیں جو کام سونپے گی ، وہ اس کو کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

    کرناٹک کے وزیر اعلی یدی یورپا کے آج عہدہ سے استعفی دینے کی بحث زوروں پر ہے ۔ بتادیں کہ یدی یورپا سرکار کو آج دو سال پورے ہونے جارہے ہیں ، ایسے میں ممکن ہے کہ یدی یورپا آج ہی اپنے عہدہ سے استعفی دے سکتے ہیں ۔ اس درمیان ان کے جانشیں کے طور پر مرکزی وزیر پرہلاد جوشی اور ریاستی سرکار میں وزیر ایم آر نرانی کا نام آگے چل رہا ہے ۔ حالانہ دونوں ہی لیڈروں نے واضح طور پر کہا ہے کہ ابھی تک انہیں اس سلسلہ میں کسی بھی طرح کی کوئی جانکاری نہیں ہے ۔

    پرہلاد جوشی نے کہا کہ کرناٹک کے وزیر اعلی عہدہ کیلئے ابھی تک بی جے پی کی قیادت سے ان کی کسی بھی طرح کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے ۔ جوشی نے کہا کہ وہ اس طرح کے تصوراتی سوالات کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تو اس بات سے بھی ناواقف ہیں کہ کسی نے یدی یورپا کو اپنے عہدہ سے استعفی دینے کیلئے کہا ہے ۔ وہیں وزیر اعلی کے سوال پر نرانی نے کہا کہ پارٹی انہیں جو بھی حکم دے گی ، وہ اس پر عمل کریں گے ۔

    یدی یورپا نے اشاروں میں کہی تھی عہدہ چھوڑنے کی بات

    غور طلب ہے کہ یدی پورپا نے دو دن پہلے ہی کہا تھا کہ ہماری سرکار کے دو سال پورے ہونے پر ایک پروگرام ہے ، اس کے بعد ( بی جے پی صدر ) جے پی نڈا جو بھی طے کریں گے ، میں اس پر عمل کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ آپ سبھی جانتے ہیں کہ میں نے دو مہینے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ میں کسی اور کیلئے راستہ ہموار کرنے کیلئے جلد ہی استعفی دیدوں گا ، میں اقتدار میں ہوں یا نہیں ، بی جے پی کو اقتدار میں واپس لانا میرا فرض ہے ۔ میں پارٹی کارکنان سے کہنا چاہوں گا کہ وہ پارٹی کو مضبوط بنانے میں اپنا پورا تعاون دیں ۔

    78 سالہ یدی یورپا نے کہا کہ اب تک انہیں استعفی دینے کیلئے نہیں کہا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہدایت ملے گی ، میں اپنے عہدہ سے استعفی دیدوں گا اور پارٹی کیلئے کام کروں گا ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اس بات پر زور دیا کہ پارٹی قیادت نے ابھی تک انہیں استعفی دینے کیلئے نہیں کہا ہے ، دیکھتے ہیں کہ 25 تاریخ کو کیا ہوتا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: