ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کرناٹک بجٹ : دوسری ذات میں شادی کرنے پر ایس سی لڑکی کو 5 لاکھ ، تو لڑکے کو ملے گا تین لاکھ روپے

کرناٹک اسمبلی انتخابات سے عین قبل اپنی موجودہ حکومت کا آخری بجٹ پیش کرنے کے دوران وزیر اعلی سدا رمیا نے اپنے دل کا دروازہ پوری طرح سے کھول دیا ۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کرناٹک بجٹ : دوسری ذات میں شادی کرنے پر ایس سی لڑکی کو 5 لاکھ ، تو لڑکے کو ملے گا تین لاکھ روپے
سدا رمیا ۔ فائل فوٹو

بنگلورو : کرناٹک اسمبلی انتخابات سے عین قبل اپنی موجودہ حکومت کا آخری بجٹ پیش کرنے کے دوران وزیر اعلی سدا رمیا نے اپنے دل کا دروازہ پوری طرح سے کھول دیا ۔ اس مرتبہ کے بجٹ میں سدا رمیا نے ایس سی کیلئے اعلانات کی بارش کی ہے ۔ جہاں پچھلی مرتبہ کے مقابلہ میں بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں نئی رقم کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔

بجٹ کے مطابق کرناٹک میں شیڈیولڈ کاسٹ کا لڑکا اگر کسی دیگر ذات کی لڑکی سے شادی کرتا ہے تو اس کو تین لاکھ روپے دئے جائیں گے جبکہ اگر ایس سی کی لڑکی کسی دیگر ذات کے لڑکا سے شادی کرتی ہے تو اس کو ریاستی حکومت پانچ لاکھ روپے دے گی ۔

علاوہ ازیں پہلے سے جاری دیو داسیوں کی شادی کے دوران دی جانے والی رقم کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ پہلے جہاں دیو داسیوں کے لڑکے سے شادی کرنے پر تین لاکھ روپے ملتے تھے، اب اسے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کردیا گیا ہے جبکہ دیو داسیوں کی لڑکی سے شادی پر ریاستی سرکار اب دو لاکھ کی بجائے تین لاکھ روپے کی امدادی رقم دے گی۔

First published: Feb 16, 2018 04:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading