ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کرناٹک میں یڈیورپا کی کابینہ میں ہوئی توسیع، 10 نئے چہرے شامل، مسلم طبقہ کو نہیں ملی نمائندگی

وہیں، یڈیورپا حکومت نے اقلیتوں کی بھی نمائندگی کو نظر انداز کیا ہے۔ بی جے پی کے مسلم لیڈروں کے مطالبہ کے باوجود کابینہ میں کوئی مسلم نمائندے کو شامل نہیں کیاگیا ہے۔

  • Share this:
کرناٹک میں یڈیورپا کی کابینہ میں ہوئی توسیع، 10 نئے چہرے شامل، مسلم طبقہ کو نہیں ملی نمائندگی
کرناٹک میں یڈیورپا کی کابینہ میں ہوئی توسیع

بنگلورو۔ کرناٹک میں وزیراعلی یڈیورپا کی قیادت والی کابینہ کی آخرکار توسیع عمل میں آئی ہے۔ بنگلورو کے راج بھون میں حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ کُل10 ارکان نے کابینہ وزیر کی حیثیت سے حلف لیا۔ وزیراعلی یڈیورپا کی موجودگی میں ریاست کے گورنر واجو بھائی والا نے نئے وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلوایا۔ ایس ٹی سوم شیکھر، رمیش جارکی ہولی،آنند سنگھ، بی سی پاٹل، بیرتی بسوراج،ڈاکٹر سُدھاکر، گوپالیہ،نارائن گوڈا، شیورام ہباّر اور سری منت پاٹل نے کابینہ وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ یہ تمام نئے وزرا حال ہی میں ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے ایم ایل ایز کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔



اس سے قبل ان کا تعلق کانگریس اور جے ڈی ایس سے تھا۔ ضمنی الیکشن میں منتخب ہونے والے بی جے پی کے 11ایم ایل ایز میں سے 10ایم ایل ایز کو کابینہ میں جگہ دلوانے میں وزیراعلی یڈیورپا کامیاب ہوئے ہیں۔ لیکن اس توسیع کے بعد وزیراعلی سے بی جے پی کے کئی پرانے لیڈر ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔ بی جے پی کے اندرونی اختلافات،کھینچ تان کا اثر حلف برداری کی تقریب میں نمایاں طور پردیکھنے کوملا۔ شری راملو،کے ایس ایشورپا سمیت پارٹی کے کئی اہم لیڈروں نے حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کی۔


دوسری جانب یڈیورپا حکومت نے اقلیتوں کی بھی نمائندگی کو نظر انداز کیا ہے۔ بی جے پی کے مسلم لیڈروں کے مطالبہ کے باوجود کابینہ میں کوئی مسلم نمائندے کو شامل نہیں کیاگیا ہے۔ حالانکہ سابق ریاستی وزیر آر روشن بیگ نےایم ایل اے کے عہدے سے استعفی دے کر بی جے پی حکومت کی حمایت کی تھی۔ لیکن بی جے پی نے روشن بیگ کو پارٹی میں ہی شامل نہیں کیا۔ اب یڈیورپا کی اس کابینہ میں لنگایت اور وکلیگا طبقہ کا غلبہ دکھائی دے رہا ہے۔ بلگام اور بنگلورو کو بھرپور نمائندگی ملی ہے۔ لیکن حیدرآبادکرناٹک، ساحلی کرناٹک کی نمائندگی میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کُل34 نشستوں والی کرناٹک کی کابینہ میں توسیع کے بعد28نشستیں پُر ہوئی ہیں۔ اب 6نشستیں خالی ہیں۔ ان خالی نشستوں کیلئے آنے والے دنوں میں بی جے پی کے حلقہ میں بھاری لابی دیکھنے کومل سکتی ہے۔
First published: Feb 06, 2020 01:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading