کرناٹک کے وزیر اعلی یدی یورپا دہلی کے تین روزہ دورے پر ، وزیر اعظم سے کریں گے ملاقات

وزیر اعلی یدی یورپا کے دہلی دورہ کا ایک اہم مقصد ریاست کی کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کے سلسلے میں پارٹی ہائی کمان سے منظوری حاصل کرنا ہے ۔ وزیر اعلی کے ساتھ ان کے فرزند راگھویندر بھی دہلی کے دورے پر آئے ہوئے ہیں ۔

وزیر اعلی یدی یورپا کے دہلی دورہ کا ایک اہم مقصد ریاست کی کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کے سلسلے میں پارٹی ہائی کمان سے منظوری حاصل کرنا ہے ۔ وزیر اعلی کے ساتھ ان کے فرزند راگھویندر بھی دہلی کے دورے پر آئے ہوئے ہیں ۔

وزیر اعلی یدی یورپا کے دہلی دورہ کا ایک اہم مقصد ریاست کی کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کے سلسلے میں پارٹی ہائی کمان سے منظوری حاصل کرنا ہے ۔ وزیر اعلی کے ساتھ ان کے فرزند راگھویندر بھی دہلی کے دورے پر آئے ہوئے ہیں ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Share this:
کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا آج سے تین روزہ دہلی کے دورے پر ہیں ۔ کورونا کی وبا اور لاک ڈاؤن کے بعد وزیر اعلی کا یہ پہلا دہلی دورہ ہے ۔ وزیر اعلی یدی یورپا نے آج وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے ملاقات کی ۔ وزیر اعلی کے ساتھ نائب وزیر اعلی گووند کارجول، کرناٹک سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزیر سدانند گوڈا ، ریاست کے چیف سکریٹری ٹی ایم وجئے بھاسکر موجود تھے۔ اس ملاقات کے بعد وزیر اعلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کی ترقی اور ریاست کو درپیش چند مسائل کے سلسلہ میں دہلی کے دورے پر آئے ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور چند دیگر مرکزی وزراء سے ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیر اعلی یدی یورپا نے کہا کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے ریاست کی معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ۔ کئی اسکیموں کیلئے فنڈ کی قلت کے مسئلہ پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ریاست کی مختلف اسکیموں کیلئے فنڈز جاری کرنے کا یقین دلایا ہے ۔

اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ راجیہ سبھا کے نومنتخب رکن اشوک گستی کی طبعیت نازک ہے۔ میڈیا میں آئی اشوک گستی کے انتقال کی خبریں غلط ہیں ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ وہ اشوک گستی کی صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ کرناٹک کے رائچور ضلع سے تعلق رکھنے والے بی جے پی لیڈر اشوک گستی حال ہی میں راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہوئے ہیں ۔ کورونا اور دیگر امراض میں مبتلا ہونے کے سبب بنگلورو کے منیپال اسپتال میں انہیں بھرتی کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے ان کی طبیعت کو نازک قرار دیا ہے ۔ لیکن ان کے انتقال کی خبر جیسے ہی عام ہوئی بی جے پی اور دیگر پارٹیوں کے کئی لیڈروں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ تعزیت کا اظہار کردیا۔ تاہم وزیر اعلی یدی یورپا نے دہلی میں اس ضمن میں وضاحت پیش کی ۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے ملاقات کے بعد وزیر اعلی یدی یورپا نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے دوران دونوں لیڈروں نے کرناٹک کے حالات پر گفتگو کی ۔ کل بروز جمعہ 18 ستمبر کو وزیر اعلی یدی یورپا وزیر اعظم نریندر مودی ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کرنے والے ہیں ۔ وزیر اعلی یدی یورپا دہلی میں کرناٹک بھون کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔ دہلی کے چانکیہ پوری میں یہ نئی عمارت تعمیر ہوگی ۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے ملاقات کے بعد وزیر اعلی یدی یورپا نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی ۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے ملاقات کے بعد وزیر اعلی یدی یورپا نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی ۔


وزیر اعلی یدی یورپا کے دہلی دورہ کا ایک اہم مقصد ریاست کی کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کے سلسلے میں پارٹی ہائی کمان سے منظوری حاصل کرنا ہے ۔ وزیر اعلی کے ساتھ ان کے فرزند راگھویندر بھی دہلی کے دورے پر آئے ہوئے ہیں ۔ ان دنوں ریاست کی سیاست میں یدی یورپا کے فرزند راگھویندر کا اثر و رسوخ بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔ سیاسی گلیاروں میں راگھویندر کو سپر سی ایم کے طور پر جانا جارہا ہے ۔ کابینہ میں توسیع کا نام سنتے ہی کرناٹک بی جے پی کے چند لیڈران دہلی پہنچ چکے ہیں ۔ رینوکا چاریہ، ایچ وشوناتھ اور چند دیگر امیدوار کابینہ میں جگہ پانے کی کوشش میں دہلی پہنچے ہیں ۔

کورونا کی وبا اور لاک ڈاؤن کے بعد ریاست کرناٹک کو کئی مسائل کا سامنا ہے ۔ معاشی مسائل پر اپوزیشن پارٹیاں حکومت کو گھیر رہی ہیں ۔ کئی مہینوں سے ریاست کی کابینہ میں توسیع اور تبدیلیاں نہ ہونے کے سبب بی جے پی کے کئی لیڈروں میں زبردست مایوسی ہے ، ان حالات میں وزیر اعلی یدی یورپا کا دہلی دورہ کافی اہم سمجھا جارہا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published: