ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

قرض معافی کا انتظارکررہے کسانوں سے بولےکمارسوامی "کیا بائک اورشادی کے لئےلیا تھا قرض"؟

کرناٹک میں کانگریس کی حمایت سے وزیراعلیٰ بننے کے بعد جنتال دل سیکولر (جے ڈی ایس) لیڈر کمار سوامی نے 24 گھنٹے کے اندر کسانوں کا قرض معاف کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن ابھی تک وزیراعلیٰ کا یہ فیصلہ ابھی تک عوام کے درمیان نہیں پہنچا ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
قرض معافی کا انتظارکررہے کسانوں سے بولےکمارسوامی
کمار سوامی ۔ فائل فوٹو : اے پی

بنگلورو: کرناٹک میں کانگریس کی حمایت سے وزیراعلیٰ بننے کے بعد جنتال دل سیکولر (جے ڈی ایس) لیڈر کمار سوامی نے 24 گھنٹے کے اندر کسانوں کا قرض معاف کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن ابھی تک وزیراعلیٰ کا یہ فیصلہ ابھی تک عوام کے درمیان نہیں پہنچا ہے۔ اس مسئلے کو لے کر کمار سوامی نے بدھ کو بنگلورو میں کسانں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس دوران کمار سوامی نے کسانوں کی قرض معافی کا انتظار کررہے کسانوں پر بھڑکتے ہوئے نظرآئے۔ کسانوں کی جلد بازی پر کرناٹک کے نئے وزیراعلیٰ نے پوچھا آخر آپ لوگوںکو قرض معاف  کرانے میں اتنی جلدی کیوں ہے؟ کیا موٹر سائیکل خریدنے یا شادی کے لئے لون لیا تھا؟


میٹنگ میں کمار سوامی کسانوں کو یہ سمجھاتے بھی نظر آئے کہ آخر قرض معافی پر فیصلہ لینے میں حکومت کو تاخیر کیوں ہورہی ہے۔ کمار سوامی نے کسانوں سے کہا میں کانگریس کی حمایت سے وزیراعلیٰ بنا ہوں، میرا دائرہ محدود ہے۔ کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل مجھے کانگریس سے مشورہ کرنا ہوگا۔ کمار سوامی نے 15 دنوں کے اندر کسانوں کا قرض معاف کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور کی موجودگی میں کسانوں کو خطاب کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہا کہ میری حکومت کی اولین ترجیحات کسانوں کو بچانا ہے، میں کسانوں کی قرض معافی کے اپنے وعدے کو ضرور مکمل کروں گا، ہم اپنے وعدے سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔




تقریباً تین گھنٹے تک کسانوں کی بات سننے کے بعد کمار سوامی نے کہا کہ 15 دن میں ہم لوگ ایک فیصلے پر پہنچ جائیں گے۔ ان 15 دنوں میں اسے پوری طرح سے نافذ کردیا جائے گا۔ چاہے جو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے، ہماری حکومت مالی معاملات کو بہتر بناکر کسانوں کو بچانے کے لئے پابند عہد ہے۔

کمار سوامی نے کہا کہ وہ اور نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور کانگریس صدر راہل گاندھی کے ساتھ اس معاملے پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی بھی کسانوں کی قرض معافی کے لئے پابند عہد ہیں۔ کمار سوامی نے کہا کہ میں اس کی (قرض کی رقم ) کو دیکھ رہا ہوں۔ چاہے وہ ہزاروں کروڑ روپئے کی رقم کیوں نہ ہو، آپ کو بچانا ہی ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا تھا کہ اگر 7 دنوں کے اندر کسانوں کا قرض معاف نہیں ہوا تو وہ وزیراعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دے دیں گے اور سیاست سے ریٹائر منٹ لے لیں گے۔
First published: May 30, 2018 10:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading