کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی كمارسوامي نے آج کہا کہ ریاست کے کسانوں کے قرض معاف کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں ضروری ہدایات 30 مئی کو جاری کر دی جائيں گی۔ مسٹر كمارسوامي نے نئی دہلی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ وہ کسانوں کے قرض معاف نہیں کریں گے۔
کرناٹک وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی کے لیڈر بی ایس يدیورپا اور اس پارٹی کے دیگر لیڈران اس سلسلے میں ان کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کر رہے ہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ کرناٹک کے عوام نے ان کو مکمل مینڈیٹ نہیں دیا ہے جس سے وہ اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ کسانوں کی قرض معافی کا فیصلہ تنہا کر سکیں۔ مخلوط حکومت کی اپنی مجبوریاں ہوتی ہیں اور کوئی بڑا فیصلہ کرنے کے لئے ان کی اتحادی جماعتیں کانگریس سے صلاح مشورہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ایک حلقے میں بھی اس معاملے پر ان کے تبصرے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔