Karnataka: رائچور میں شری رام سینا کے لیڈروں کے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف کانگریس اقلیتی سیل کا احتجاج
Karnataka: رائچور میں شری رام سینا کے لیڈروں کے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف کانگریس اقلیتی سیل کا احتجاج
Raichur News: کانگریس ضلع اقلیتی سیل کے صدر اور سی ایم سی رکن ساجد سمیر کی قیادت میں منعقد کئے گئے احتجاجی پروگرام میں دیگر برادران وطن نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی لیڈروں اورکارکنوں نے فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے گئے۔
رائچور : کرناٹک کے رائچور میں شری رام سینا کے لیڈروں کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات دئے جانے کے خلاف کانگریس اقلیتی سیل کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کانگریس ضلع اقلیتی سیل کے صدر اور سی ایم سی رکن ساجد سمیر کی قیادت میں منعقد کئے گئے احتجاجی پروگرام میں دیگر برادران وطن نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی لیڈروں اورکارکنوں نے فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے گئے۔
سی ایم سی رکن ساجد سمیر نے کہا کہ رائچور ابتداء سے ہی ایک پرامن شہر رہا ہے اور یہاں کی گنگاجمنی تہذیب مثالی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے اور شری رام نومی پروگرام کے دوران ہتھیار لہرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی حکومت سے مانگ کی۔ اس موقع پر سینئر کانگریس لیڈر اور سابق ضلع پنچایت کے رکن اسلم پاشاہ نے کہا کہ رائچور شہر کے عوام کا بھائی چارہ ملک کے دیگر علاقوں کیلئے ایک مثال ہے اور ایسے شہر میں بعض فرقہ پرست افراد عوام کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رائچور کے عوام ہمیشہ کی طرح فرقہ پرستوں کے منصوبوں کو ناکام کریں گے۔ اسلم پاشاہ نے عوام کے جذبات بھڑکانے والے شری رام سینا کے لیڈروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی مانگ کی۔ کانگریس ضلع اقلیتی سیل کی جانب سے شری رام سینا کے لیڈروں اور کارکنوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کے حکام کو ایک میمورنڈم دیا گیا۔
احتجاج پروگرام میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق صدر ضلع وقف مشاورتی کمیٹی محمد رسول کے علاوہ دیگر لیڈروں نے شرکت کی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔